میں نے کعبہ کو 3 دن تک دیکھا اور آنکھیں بالکل ٹھیک ہوگئیں۔۔ 91 عمرہ کرنے والے پاکستانی کا حج کے دوران پیش آنے والے معجزے کے بارے میں کیا بتایا؟

ہر مسلمان اپنے دل میں یہ خواہش محفوظ کر کے رکھتا ہے کہ وہ اللہ کے گھر کا حسین منظر اور اس کے رسولﷺ کا شہرِمدینہ کی ٹھنڈک اپنی آنکھوں میں بسائے۔ یہ بات تو طے ہے کہ اللہ اپنے بندوں کو خود اپنے گھر آنے کی دعوت دیتا ہے مگر وہ لوگ زیادہ خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں اللہ اپنے گھر کی خدمت کی توفیق دیتا ہے۔

انہی میں ایک خوش قسمت پاکستانی بھی شامل ہے جن کا نام حافظ رمضان سیالوی ہیں جنہیں کم عمری میں ہی کعبہ دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ حافظ رمضان سیالوی نے اپنی زندگی میں 91 عمرہ کیے۔

حافظ رمضان نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویب چینل کو اپنی پوری کہانی بیان کی جس کو جاننے کے بعد ایمان تازہ ہوجائے۔ حافظ رمضان نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی حضور پاک ﷺ کی نعت شریف سننے اور پڑھنے سے بہت لگاؤ تھا۔میری والدہ صاحبہ نے ایک دن کہا کہ ہمارے بزرگوں کو بہت شوق تھا کہ ہم بھی نبی پاک ﷺ کی بارگاہ مقدس میں جا کر قلم بوسی کریں۔

انہوں نے پھر 1970 سے تھوڑے تھوڑے پیسے جمع کرنا شروع کردیئے۔ میں اس دوران چھوٹا تھا اور قرآن پاک حفظ کر رہا تھا۔ مجھے میرے والدین نے ساتھ ملایا اور براستہ ملتان سے کوئٹہ پھر تفتان بارڈر کراس کر کے ایران گئے جہاں ہم نے تقریبا 18 دن قیام کیا پھر سفر یوں ہی جاری رہا اور آخر کار سعودی عرب کی سرزمین میں پاؤں رکھے۔

حافظ رمضان سیالوی کا کہنا تھا کہ وہاں پہنچ کر یقین نہیں آیا اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ ہماری تو کوئی اوقات ہی نہیں ہے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میں خواب دیکھ رہا ہوں۔ ہم مدینہ پہنچے جہاں ہمارا 22 دن قیام رہا۔

حافظ رمضان نے کیا معجزہ بتایا؟

پاکستانی بزرگ حافظ رمضان جب مدینہ سے مکہ پہنچے تو وہاں کی خوبصورتی دیکھ کر کھو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ میری آنکھیں کمزور تھیں اس وقت میں عینک لگاتا تھا۔ میں جب مسجد الحرام میں بیٹھ کر قرآن پڑھنے کے لیے بیٹھتا تھا تو میری آنکھیں درد کرتی تھیں۔ مجھے ٹھیک سے نظر نہیں آتا تھا۔ پھر ایک اللہ کا نیک بندہ میرے پاس آیا اور مجھے سے میری پریشانی کے بارے میں سوال کیا تو میں نے بتایا کہ میں قرآن حفظ کر رہا ہوں مگر میری آنکھیں بہت دکھ رہی ہیں۔

تو ان بزرگ نے مجھ سے کہا کہ آپ قرآن پاک بند کر دیں اور آدھا گھنٹہ کعبہ شریف کو دیکھتے رہیں، میں نے پندرہ منٹ تک کعبہ کو دیکھا پھر عشاء کے بعد اپنے مقام پر چلے گئے پھر اگلے روز ظہر کی نماز کے لیے وہاں آئے اور میں اسی جگہ پر بیٹھا (باب الفتح کے قریب) اور ایسا کرتے مجھے تین روز ہوچکے تھے پھر مجھے محسوس ہونے لگا کہ آنکھیں میری ٹھیک ہوگئی ہیں۔

حافظ رمضان سیالوی نے اپنے معجزے کے بارے میں بتایا کہ جب میں عینک لگانے لگا تو مجھے ٹھیک سے نظر نہیں آتا اور جب عینک اتار کر دیکھتا تو مجھے بالکل صاف دکھائی دینے لگا۔ اللہ نے مجھے پر احسان کیا اور کعبتہ اللہ شریف کی مجھ پر کرامات تھیں۔

Kaba Dekh Kar Ankhain Theek Ho Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kaba Dekh Kar Ankhain Theek Ho Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kaba Dekh Kar Ankhain Theek Ho Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3566 Views   |   04 Jul 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2024)

میں نے کعبہ کو 3 دن تک دیکھا اور آنکھیں بالکل ٹھیک ہوگئیں۔۔ 91 عمرہ کرنے والے پاکستانی کا حج کے دوران پیش آنے والے معجزے کے بارے میں کیا بتایا؟

میں نے کعبہ کو 3 دن تک دیکھا اور آنکھیں بالکل ٹھیک ہوگئیں۔۔ 91 عمرہ کرنے والے پاکستانی کا حج کے دوران پیش آنے والے معجزے کے بارے میں کیا بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں نے کعبہ کو 3 دن تک دیکھا اور آنکھیں بالکل ٹھیک ہوگئیں۔۔ 91 عمرہ کرنے والے پاکستانی کا حج کے دوران پیش آنے والے معجزے کے بارے میں کیا بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔