کان چھدوانے سے ایڈز بھی ہوسکتا ہے؟ طبی ماہرین نے انکشاف کے بعد احتیاط اور علاج بھی بتا دیا! جانیں

لڑکیاں مشرقی ہوں یا مغربی لیکن زیورات کا شوق ہر عورت میں فطری ہے۔ مغربی خواتین ہلکے نیکلیس اور ٹاپس پہننا پسند کرتی ہیں جبکہ مشرقی خواتین تھوڑے بھاری زیورات پسند کرتی ہیں۔ خاص طور پر کانوں میں جھمکے بالیاں تو جیسے ہر لڑکی کے پسندیدہ ترین زیور ہیں جنھیں پہننے کے لئے وہ کم عمری میں ہی ناک کان چھدوا لیتی ہیں۔

البتہ امریکی ریاست مشی گن کے وائن اسٹیٹ ڈرماٹالوجی انسٹیٹیوٹ کے پروگرام ڈائریکٹر اور ماہر امراض جلد ڈاکٹر سٹیون ڈیولوئی کا انکشاف ہے کہ ناک اور کان چھدوانے میں بے احتیاطی کی وجہ سے آج کل ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی (ایڈز) جیسی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

اس حوالے سے اپنی تحقیق بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر سٹیون کا کہنا تھا کہ ناک اور کان چھدوانے میں سب سے لازمی بات یہ ہے کہ کسی تجربے کار شخص سے یہ کام کروایا جائے اس کے علاوہ صفائی کا شدید خیال رکھا جائے۔ ڈاکٹر سٹیون نے اس حوالے سے جو احتیاط بیان کیں وہ ہم اپنے قارئین کے لئے یہاں شئیر کررہے ہیں۔

اینٹی بیکٹیریل اشیاء کا استعمال

کان او ناک چھدوانے کے بعد اینٹی بیٹیریل اشیاء کا استعمال نہ کریں اس کے علاوہ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ بھی متاثرہ حصے پر نہ لگائیں اس سے جلد جل جاتی ہے۔

پیٹرولیم جیلی

چھدوائے ہوئے سراخ کو خشک ہونے سے بچانے کے لئے پیٹرولیم جیلی استعمال کی جاسکتی ہے لیکن اس کو ٹیوب کے ذریعے استعمال کرنا زیادہ مناسب ہے تاکہ جراثیم سے بچاؤ ممکن ہو۔

انفیکشن

چھدوائے ہوئے حصے پر ابھار بننے لگے یا رنگ تبدیل ہوجائے یا پھر سوجن ہوجائے تو اس علامت کو نظر انداز کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہے۔

Kaan Or Nak Chidwanay Ki Ehtyat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kaan Or Nak Chidwanay Ki Ehtyat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kaan Or Nak Chidwanay Ki Ehtyat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2071 Views   |   27 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 September 2024)

کان چھدوانے سے ایڈز بھی ہوسکتا ہے؟ طبی ماہرین نے انکشاف کے بعد احتیاط اور علاج بھی بتا دیا! جانیں

کان چھدوانے سے ایڈز بھی ہوسکتا ہے؟ طبی ماہرین نے انکشاف کے بعد احتیاط اور علاج بھی بتا دیا! جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کان چھدوانے سے ایڈز بھی ہوسکتا ہے؟ طبی ماہرین نے انکشاف کے بعد احتیاط اور علاج بھی بتا دیا! جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔