گرمی کی وجہ سے سر میں خارش اور دانے ہو رہے ہیں؟ جانیئے اس سے نجات کا بےحد آسان گھریلو نسخہ جو دے آپ کو گرمی میں ٹھنڈک کا احساس

بالوں کے نیچے موجود کھوپڑی کے خلیوں کو فضائی آلودگی، فنگل انفیکشن اور بیکٹیریا نقصان پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے سر میں دانے ہو جاتے ہیں، جن میں نہ صرف درد ہوتا ہے بلکہ خارش سے بھی برا حال ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ سر میں دانے نکلنے کی وجہ آپ کا اپنا لائف اسٹائل ہے، ہارمونز کا عدم توازن اور غیر صحت بخش غذا بھی ان دانوں کی وجوہات میں شامل ہے،غلط تیل یا ہیئر پراڈکٹس کا استعمال یا پھر زیادہ کیمیکل والی پراڈکٹس کا سر میں استعمال بھی دانوں کی وجہ بنتا ہے، ان دانوں کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے اور اس کی وجہ سے ہونے والی خارش کو کیسے دور کیا جائے آیئے اس پر بات کرتے ہیں۔

سر میں ہونے والے دانوں اور خارش سے نجات کس طرح پائی جائے؟

• زیتون کے تیل کا استعمال

زیتون کا تیل ورم کش اور جلد کو تحفظ دیتا ہے یہ سر کے انفیکشن یا خارش سے نجات میں مدد دیتا ہے اور دانے ختم کرتا ہے زیتون کے تیل کو کچھ دیر کے لیے گرم کریں اور پھر نیم گرم تیل کو سر پر مل لیں۔ اسے رات بھر کے لیے چھوڑ کر صبح دھولیں۔ بہتر نتائج کے لیے یہ عمل ایک ہفتے میں دو مرتبہ دہرائیں۔

• ناریل کا تیل

ناریل کے تیل میں اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو سر سے خارش اور بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے دانوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ناریل کے تیل کو نیم گرم کریں اور سر پر مالش کرکے پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر بال دھولیں۔

• ایلو ویرا کا استعمال

ایلو ویرا جیل لیں اور سر پر لگا کر پندرہ سے بیس منٹ کے بعد بال نیم گرم پانی دھولیں، ہفتے میں یہ عمل دو مرتبہ دہرائیں اس سے نہ صرف بال چمکدار ہوں بلکہ سر کی جلد بھی صاف ہوگی اور خارش دور ہوگی۔

• سر کی خارش اور دانے دور کرنے کے لئے گھریلو ٹوٹکہ

• اجزاء

گندھک آملہ سار۔۔ ایک چائے کا چمچ
کمیلا پاؤڈر۔۔ 50 گرام
سرسوں کا تیل۔۔ 120 ملی لیٹر

• ترکیب

گندھک آملہ سار پاؤڈر اور کمیلا پاؤڈر لیں، اب اس میں سرسوں کا تیل ملائیں اور پیسٹ بنا لیں، اس پیسٹ کو سر میں اچھی طرح لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں، اس کے استعمال سے خشکی دور ہوگی، سر سے خارش ختم ہو جائے گی اور سر سے دانے بھی دور ہوں گے ساتھ میں دانے اور خارش پیدا کرنے والے بیکٹیریاز کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔

Sar Main Khushki Aur Kharish Ka Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sar Main Khushki Aur Kharish Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sar Main Khushki Aur Kharish Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   16409 Views   |   20 Sep 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 November 2024)

گرمی کی وجہ سے سر میں خارش اور دانے ہو رہے ہیں؟ جانیئے اس سے نجات کا بےحد آسان گھریلو نسخہ جو دے آپ کو گرمی میں ٹھنڈک کا احساس

گرمی کی وجہ سے سر میں خارش اور دانے ہو رہے ہیں؟ جانیئے اس سے نجات کا بےحد آسان گھریلو نسخہ جو دے آپ کو گرمی میں ٹھنڈک کا احساس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی کی وجہ سے سر میں خارش اور دانے ہو رہے ہیں؟ جانیئے اس سے نجات کا بےحد آسان گھریلو نسخہ جو دے آپ کو گرمی میں ٹھنڈک کا احساس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔