ہڈیوں کو طاقت اور بانجھ پن کے خطرے کو کم کرئے ۔۔ اس ایک ڈرائی فوڈ کو دودھ میں ملا کر کھانے سے صحت کے کئی مسئلے حل ہوسکتے ہیں

ایک صحت مند انسان کی صحت کا دارومدار اسکی طرز زندگی پر ہوتا ہے کہ وہ کیا کھاتا ہے، کیا پیتا ہے، کب سوتا ہے اور کتنا سوتا ہے وغیرہ وغیرہ، اور اگر انھی سب باتوں کا خیال نہ رکھا جائے تو اس سے مختلف مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جیسے کہ ہائی بلڈ پریشر، وزن میں اضافہ، ہارمون کی خرابی یہاں تک کہ بعض اوقات بانجھ پن کے مسائل کا بھی سامنا مردوں اور عورتوں کو کرنا پڑ سکتا ہے۔

ان تمام مسائل کے حل کیلیئے کچھ نسخے ایسے بھی ہیں جن کا استعمال نہ صرف صحت کے لیے بہترین ہوتا ہے بلکہ ان کے سائڈ افیکٹ بھی نہیں ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک نسخے کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

انجیر ایک جادوئی ڈرائی فروٹ

انجیر کا شمار خشک میوہ جات میں کیا جاتا ہے جو وٹامن اے ، بی، سی اور کے سے بھرپور ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر کے ساتھ ساتھ کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور کاپر کی بھی بڑی مقدار اینٹی آکسیڈنٹ اجزا کے ساتھ موجود ہوتی ہے۔

دودھ میں انجیر ملا کر پینے کے فائدے

انجیر کو دودھ میں ملا کر پینے سے اس کی افادیت کو بڑھ جاتی ہے، بس دو سے تین انجیر کو ایک گلاس دودھ میں شامل کر کے اچھے سے ابال لیں پھر اس دودھ کو پی لیں اور انجیر کو کھا لیں۔ اس سے آپ کے کون سے مسئلے حل ہونگے وہ درج ذیل ہیں

حمل کے نہ ٹہرنے کے مسائل

انجیر اور دودھ کا شمار طاقت والے ٹانک میں ہوتا ہے-جن جوڑوں کو حمل کے نہ ٹہرنے کے مسائل کا سامنا ہو ان کو چاہیے کہ وہ انجیر اور دودھ کا استعمال باقاعدگی سے کریں اور اس کا جادو دیکھیں-

خوبصورتی بڑھائے جلد صحت مند بنائے

یہ مشروب اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ وٹامن اور منرل سے بھی بھرپور ہوتا ہے جس کا اثر انسان کی جلد پر بھی پڑتا ہے اس سے جلد چمکدار، صحت مند اور داغ دھبوں سے پاک ہو جاتی ہے اور صحت کی سرخی جلد سے جھلکنے لگتی ہے-

ہڈیوں کو طاقت دے

اس مشروب میں بڑی مقدار میں کیلشیم کی موجودگی بڑی عمر کے افراد کے گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کو بھگانے کے لیے بہترین بناتی ہے۔ ہڈیوں کی کمزوری اور ان کے جوڑوں میں ہونے والے درد سے نجات پانے کے لیے انجیر اور دودھ کا استعمال بہترین ہوتا ہے-

ہارمونل اِم بیلنس

خواتین میں ہارمونز کی بے اعتدالی بہت عام ہوگئی ہے جس کی وجہ سے صحت کو کئی مسائل در پیش آسکتے ہیں، مثال کے طور پر وزن میں اضافہ ، ماہواری میں بے قاعدگی ، دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا ، بلڈ پریشر کا ہائی ہو جانا وغیرہ شامل ہیں ان تمام مسائل کے حل کے لیے رات کو سونے سے قبل انجیر والا دودھ پیجئیے۔

ماہواری اور بانجھ پن

ماہواری میں بے قاعدگی بانجھ پن کا سبب بن سکتی ہے، اس کے علاوہ ماہواری میں خون کا کم آنا، درد اور اینٹھن کا زيادہ ہونا ایسے مسائل ہیں جس کا سامنا اکثر خواتین کو کرنا پڑتا ہے- ان مسائل سے بچنے کیلیئے دن میں ایک بار انجیر والے دودھ کا استعمال کریں۔

Anjeer Wala Doodh Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anjeer Wala Doodh Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anjeer Wala Doodh Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2467 Views   |   14 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2024)

ہڈیوں کو طاقت اور بانجھ پن کے خطرے کو کم کرئے ۔۔ اس ایک ڈرائی فوڈ کو دودھ میں ملا کر کھانے سے صحت کے کئی مسئلے حل ہوسکتے ہیں

ہڈیوں کو طاقت اور بانجھ پن کے خطرے کو کم کرئے ۔۔ اس ایک ڈرائی فوڈ کو دودھ میں ملا کر کھانے سے صحت کے کئی مسئلے حل ہوسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہڈیوں کو طاقت اور بانجھ پن کے خطرے کو کم کرئے ۔۔ اس ایک ڈرائی فوڈ کو دودھ میں ملا کر کھانے سے صحت کے کئی مسئلے حل ہوسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔