آخر مریم نواز کے بیگ میں ایسا کیا ہے جو۔۔ نعیمہ بٹ نے اپنا پرس اندر سے سب کو دکھاتے ہوئے دلچسپ خواہش کا اظہار کر ڈالا

شوبز کی مشہور اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران دلچسپ انکشافات کیے، جہاں انہوں نے اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں کچھ مزاحیہ اور کچھ حیران کن باتیں شیئر کیں، اور ساتھ ہی ایک غیر معمولی خواہش کا بھی اظہار کر ڈالا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران، جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے بیگ میں کیا کچھ ہوتا ہے، تو انہوں نے فوراً جواب دیا کہ ان کے بیگ میں فون، گلاسز، اینٹی الرجی ٹیبلیٹ، لپ اسٹک، اور ببل گم لازمی موجود ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الرجی کے مسئلے کی وجہ سے اینٹی الرجی دوائیں ہمیشہ ساتھ رکھتی ہیں، جبکہ ببل گم اور لپ اسٹک ان کے پسندیدہ ساتھی ہیں۔

نعیمہ بٹ نے مزید بتایا کہ ان کا بیگ صرف ان چیزوں تک محدود نہیں، بلکہ پرفیوم، ایک سیب، پیسے اور آئی ڈراپس بھی اس کا حصہ ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ سیب وہ انرجی کے لیے رکھتی ہیں، حالانکہ اکثر کھانا بھول جاتی ہیں، مگر یہ ہمیشہ بیگ میں موجود رہتا ہے تاکہ شوگر لیول ڈاؤن ہونے کی صورت میں کام آسکے۔

ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ پانی، پیسے، اور شناختی کارڈ کے بغیر وہ کبھی بھی گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں۔ ان کے بیگ میں یہ تینوں چیزیں ہمیشہ موجود رہتی ہیں، کیونکہ پانی ضروری ہے، پیسے کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، اور شناختی کارڈ کی اہمیت ہر ایک کو معلوم ہے۔

پوڈ کاسٹ کے سب سے دلچسپ لمحے میں، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس کا بیگ چیک کرنا چاہیں گی، تو نعیمہ بٹ نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیا، "مریم نواز کا بیگ چیک کرنا چاہوں گی!" ان کا یہ جواب نہ صرف دلچسپ تھا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب توجہ حاصل کر گیا، جہاں لوگوں نے مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر مریم نواز کے بیگ میں کیا خاص چیز ہو سکتی ہے جو نعیمہ بٹ کو اتنی تجسس میں ڈال رہی ہے۔

Naeema Butt Wants To Check Maryam Nawaz Bag

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Naeema Butt Wants To Check Maryam Nawaz Bag and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naeema Butt Wants To Check Maryam Nawaz Bag to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   600 Views   |   19 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 December 2024)

آخر مریم نواز کے بیگ میں ایسا کیا ہے جو۔۔ نعیمہ بٹ نے اپنا پرس اندر سے سب کو دکھاتے ہوئے دلچسپ خواہش کا اظہار کر ڈالا

آخر مریم نواز کے بیگ میں ایسا کیا ہے جو۔۔ نعیمہ بٹ نے اپنا پرس اندر سے سب کو دکھاتے ہوئے دلچسپ خواہش کا اظہار کر ڈالا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آخر مریم نواز کے بیگ میں ایسا کیا ہے جو۔۔ نعیمہ بٹ نے اپنا پرس اندر سے سب کو دکھاتے ہوئے دلچسپ خواہش کا اظہار کر ڈالا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔