ہیرو کے مقابلے میں ہیروئین کہاں غائب ہوجاتی ہیں؟ چبھتے ہوئے سوال پر فیصل قریشی نے سویرا ندیم اور جویریہ سعود کی مثال دے کر سب کے منہ بند کردیے

Faysal Quraishi On Heroes Lasting Longer Than Heroines

"ہیروز عام طور پر ساری عمر کام کرتے ہیں کیونکہ یہ ان کا پروفیشن بن جاتا ہے۔ خواتین نے بھی طویل کیریئرز کیے ہیں، لیکن وہ گھر کی ذمے داریاں اور بچوں کی پرورش بھی سنبھالتی ہیں، اسی لیے بعض اوقات وہ کچھ وقت کے لیے کام سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں، جیسے سویرا ندیم اور جاویریہ سعود نے کیا۔ لیکن بعد میں وہ واپس کام پر آ گئیں۔ خواتین کو ایک خاص سیکیورٹی کی ضرورت ہوتی ہے، اور جب وہ اپنے خاندان میں یہ تحفظ محسوس کرتی ہیں تو کام کی رفتار آہستہ ہو جاتی ہے۔"

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ فیسل قریشی نے حال ہی میں پوڈکاسٹ پر اپنی زندگی، کام اور انڈسٹری کے چند "غیرآسان" سوالات پر کھل کر بات کی۔ وہ نہ صرف ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں بلکہ اپنے خیالات کو متوازن اور سنجیدہ انداز میں پیش کرنے کا ہنر بھی رکھتے ہیں۔

پوڈکاسٹ میں ان سے وہ سوال پوچھا گیا جو اکثر خبروں کی زینت بنتا ہے:"ہیرو تو کئی دہائیوں تک اسکرین پر چھائے رہتے ہیں، لیکن ہیروئنز کیوں جلدی غائب ہو جاتی ہیں؟"

اس پر فیسل قریشی نے تنقید یا جوابی حملے کی بجائے ایک مدبرانہ اور حقیقت پسندانہ جواب دیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مرد اداکاروں کا کیریئر اکثر زندگی بھر جاری رہتا ہے کیونکہ یہ ان کا مکمل پروفیشن ہوتا ہے، جبکہ خواتین کو گھر، بچوں اور خاندانی ذمے داریوں کو بھی سنبھالنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے وہ وقتی وقفہ لے لیتی ہیں۔ انہوں نے سویرا ندیم اور جویریہ سعود کی مثالیں دیں، جنہوں نے فیملی کی خاطر کام سے کچھ وقت کا بریک لیا، مگر بعد میں پھر سے شوبز میں واپس آئیں۔

فیسل کا کہنا تھا کہ خواتین کو ایک مخصوص جذباتی اور مالی تحفظ چاہیے ہوتا ہے، اور جب وہ اسے پا لیتی ہیں، تو کیریئر کی رفتار بدل جاتی ہے — یہ فیصلہ اکثر ذاتی خوشی اور ترجیح سے جڑا ہوتا ہے۔

فیسل قریشی نے اس انٹرویو میں صرف سماجی مسائل پر روشنی ہی نہیں ڈالی بلکہ اپنے حالیہ پروجیکٹس جیسے Case No. 9 اور نوجوان نسل کو پاکستانی ڈراموں کی طرف واپس لانے کی ضرورت پر بھی بات کی۔

ان کا ماننا ہے کہ مواد کی مضبوطی اور کہانی کی حقیقت پسندی ہی وہ چیز ہے جو آج کے نوجوان کو متوجہ کر سکتی ہے۔

فیسل قریشی کا جواب نہ صرف فنکارانہ تجربے کا عکاس تھا بلکہ معاشرتی بصیرت کا بھی۔ انہوں نے خواتین کے کیریئر کے مسئلے کو کسی "جنس کی برتری" کی بحث بنانے کے بجائے سماجی حقیقتوں سے جوڑ کر سمجھایا — وہ بھی بغیر کسی تنازع کے۔

Faysal Quraishi On Heroes Lasting Longer Than Heroines

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Faysal Quraishi On Heroes Lasting Longer Than Heroines and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Faysal Quraishi On Heroes Lasting Longer Than Heroines to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   925 Views   |   07 Oct 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 October 2025)

ہیرو کے مقابلے میں ہیروئین کہاں غائب ہوجاتی ہیں؟ چبھتے ہوئے سوال پر فیصل قریشی نے سویرا ندیم اور جویریہ سعود کی مثال دے کر سب کے منہ بند کردیے

ہیرو کے مقابلے میں ہیروئین کہاں غائب ہوجاتی ہیں؟ چبھتے ہوئے سوال پر فیصل قریشی نے سویرا ندیم اور جویریہ سعود کی مثال دے کر سب کے منہ بند کردیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہیرو کے مقابلے میں ہیروئین کہاں غائب ہوجاتی ہیں؟ چبھتے ہوئے سوال پر فیصل قریشی نے سویرا ندیم اور جویریہ سعود کی مثال دے کر سب کے منہ بند کردیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts