اسپغول کا روزانہ استعمال آپ کے لئے کتنا فائدے مند ہے؟ جانیں اس کے حیران کُن فوائد

آپ نے اکثر اسپغول کا استعمال کیا ہوگا اور اس کے فوائد کا اندازہ بھی لگایا ہوگا، کیا آپ جانتے ہیں کہ اسپغول کیا ہے؟ اس کا جواب آج ہم آپ کو دیں گے اور بتائیں گے کہ اس حیرت انگیز بھوسی کے کیا کمالات ہیں۔
دراصل اسپغول ایک بیج ہے جس کا پو دا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے، اس کا رنگ سرخی ما ئل سفید اور سیا ہ ہوتا ہے، یہ بے ذائقہ اورلعاب دار ہوتا ہے، اسے اسپغول بهوسى یا پھر سائیلیم ب كہا جاتا ہے۔
اسپغول يا سائیلیم بنیادی طور پر غذائی ریشہ يا بهوسى کے طور پر ‏قبض اور ہلکی اسہال دونوں کی علامتوں کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس کے مزید فوائد درج ذیل ہیں۔

اسپغول کے حیران کُن فوائد

• اسپغول کے استعمال سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح ‏کم ہوتی ہے اور ذیابیطس کا شکار افراد کے خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے۔
• اسپغول کا استعمال پیچس روکتا ہے، قبض ختم کرتا ہے۔
• اسپغول کے استعمال سے سینے کی تیزابیت دور ہوتی ہے۔
• اسپغول کو روزانہ استعمال کرنے سے نظامِ ہاضمہ درست رہتا ہے۔
• اسپغول کو وزن میں کمی کے لئے بھی باقاعدہ طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
• حلق میں درد اور گرمی کے بخار سے نجات کے لئے بھی اسپغول کا استعمال مفید ہے۔
• سخت سوزش اور جلن والے دانوں اور گھٹنوں کی درد میں تیل میں اسپغول کو پکا کر متاثرہ جگہ پر باندھنے سے افاقہ ہوتا ہے۔
• معدے کی گرمی اور پیٹ کے امراض میں ماہرینِ صحت اسپغول استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
• رات کو 2 چمچ اسپغول ایک کپ پانی میں بھگو دیں اور صبح تھوڑی سی چینی ملا کر کھائیں ایسا کرنے سے معدہ کی گرمی کم ہو جائے گی۔
• اسپغول کا لعاب ہماری آنتوں کے زخموں پر مرہم کی طرح کام کرتا ہے اس لئے آنتوں کے مسائل میں بھی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اس کا استعمال بے حد مفید ثابت ہوگا۔
• اسپغول قبض پیچش اور تیزابیت کے علاوہ السر جیسے امراض میں بے حد مفید ہے۔
• پیشاب کے امراض میں اسپغول کا استعمال کرنا نہایت مفید ہے یہ پیشاب کے مسائل اور بیماریوں کو دور کرتا ہے اور گردوں کو صاف کرتا ہے۔
• اسپغول کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور یہ مرض آہستہ آہستہ کم ہوتا جاتا ہے۔
• وزن کم کرنے اور موٹاپے کو خیرباد کہنے کے لیے اسپغول سے بہتر علاج کوئی نہیں ہو سکتا یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلا کر بدن کو دُبلا بناتا ہے۔
• اس کے استعمال سے چہرے کے مسائل بھی دور ہوتے ہیں داغ دھبے اور دانوں میں فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

Ispahol Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ispahol Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ispahol Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7331 Views   |   27 May 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 September 2024)

اسپغول کا روزانہ استعمال آپ کے لئے کتنا فائدے مند ہے؟ جانیں اس کے حیران کُن فوائد

اسپغول کا روزانہ استعمال آپ کے لئے کتنا فائدے مند ہے؟ جانیں اس کے حیران کُن فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسپغول کا روزانہ استعمال آپ کے لئے کتنا فائدے مند ہے؟ جانیں اس کے حیران کُن فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔