میں پاپڑ بیچتی اور لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی تاکہ ۔۔ اسلام 360 کے بانی زاہد حسین چھیپا کی والدہ اپنی زندگی کے مشکل وقت اور بچوں کا بچپن بتاتے ہوئے رو پڑیں

کیلے بیچتے بیچتے آج کراچی میں اپنی آئی ٹی کمپنی چلا رہا ہوں، اس کے امریکہ، برطانیہ میں بھی آفسز ہیں۔ 175 ممالک میں میری بنائی ہوئی ایپلیکیشن چل رہی ہے۔ میں 17 ملکوں کے نام بھی نہیں جانتا،آج اس کیلے والے کو اللہ نے اتنی عزت دی ہے ۔ شام میں میں، میری امی اور میرا بھائی جس اسکول میں صفائی کیا کرتے تھے صبح میں اسی اسکول میں پڑھتا تھا۔ یہ کہنے کو بہت آسان لگتا ہے لیکن حقیقت میں بہت مشکل وقت تھا ۔ جب میرے برابر بیٹھا میرا دوست میری امی کو ماسی کہہ کر بلاتا تھا تو کلیجہ کٹ جاتا تھا۔ یہ کہنا ہے اسلام 360 کے بانی زاہد حسین چھیپا کا۔۔ اپنی والدہ کا خود انٹرویو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 45 گز کا ہمارا گھر تھا۔ جس میں صرف ٹوائلٹ ہوتا تھا۔ نہانے کے لئے ہم صحن میں نہایا کرتے تھے کہ جب کوئی گھر میں نہیں ہوتا تھا تو گھر کا مین گیٹ بند کر کے نہا لیتے تھے ، ٹوائلٹ میں بھی دروازہ نہیں تھا پردہ پڑا ہوا تھا۔ ہزاروں دفعہ ایسا ہوا کہ جب ہمارے ہاں کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا تو امی آدھا پاؤ دہی میں ڈھیر سارا پانی ملا کر ذرا سی چینی ملا کر ہم 6 بہن بھائیوں کو کھانے کے لئے دے دیتی تھیں۔ لیکن میں اس وقت بھی خواب بڑے بڑے دیکھتا تھا اور اپنے آپ سے کہتا تھا کہ زاہد کی منزل یہ نہیں ۔پیرزادہ قاسم کا ایک شعر ہے جو مجھے یاد رہتا ہے۔ میں اس شخص کو زندوں میں کیا شمار کروں جو سوچتا بھی نہیں ، خواب دیکھتا بھی نہیں تو میں اب بھی یہی کہتا ہوں کہ میری منزل یہ نہیں مجھے ابھی انشاء اللہ بہت آگے جانا ہے۔ مجھے تین ملکوں سے آفر ہوئی کہ میں وہاں سیٹل ہوجاؤں، مجھے سعودی عرب، ناروے، اور جرمنی سے آفر ہوئی کہ میں ان کے ہاں رہوں لیکن میں نے کہا نہیں میں اپنے ملک میں بہت خوش ہوں ، میں یہیں رہوں گا۔ میری تین مرتبہ ون ٹو ون امام کعبہ سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ مجھے آپ کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے اور اس سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ یہ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا پاکستان سے آیا ہے۔ جب زیورخ یونیورسٹی میں مجھے لیکچر کے لئے انوائٹ کیا تو میں سوچا کرتا تھا کہ جب میں آئی بی اے کراچی کے آگے سے گزرتا تھا تو رونے لگتا تھا کہ میں یہاں پڑھ نہیں سکتا اور آج اللہ نے اتنی عزت دی کہ میں جرمنی کی زیورخ یونیورسٹی میں لیکچر دینے آیا ہوں ، جو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔

زاہد حسین کی والدہ نے بتایا کہ میں پاپڑ بیچتی تھی، لوگوں کے گھروں میں کام کیا۔ اسکول میں کینٹین چلائی اور جس طرح ہو سکا اپنا اور بچوں کا گزارہ کیا۔ کوشش کی کہ میرے بچے پڑھ لکھ جائیں اور اج یہ سب ایک اچھے مقام پر ہیں۔ میری بہو، بچے، پوتا، پوتیاں سب بہت خوش ہیں۔ میں اللہ سے آج بھی اپنے بچوں کی کامیابی کی دعا کرتی ہوں۔

Islam 360 Ke Zahid Hussain Ko Unki Mother Ne Kaise Pala

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Islam 360 Ke Zahid Hussain Ko Unki Mother Ne Kaise Pala and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Islam 360 Ke Zahid Hussain Ko Unki Mother Ne Kaise Pala to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   1053 Views   |   17 Aug 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

میں پاپڑ بیچتی اور لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی تاکہ ۔۔ اسلام 360 کے بانی زاہد حسین چھیپا کی والدہ اپنی زندگی کے مشکل وقت اور بچوں کا بچپن بتاتے ہوئے رو پڑیں

میں پاپڑ بیچتی اور لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی تاکہ ۔۔ اسلام 360 کے بانی زاہد حسین چھیپا کی والدہ اپنی زندگی کے مشکل وقت اور بچوں کا بچپن بتاتے ہوئے رو پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں پاپڑ بیچتی اور لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی تاکہ ۔۔ اسلام 360 کے بانی زاہد حسین چھیپا کی والدہ اپنی زندگی کے مشکل وقت اور بچوں کا بچپن بتاتے ہوئے رو پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔