جو ثناء کے ساتھ ہوا ویسا نہ ہو۔۔ سامعہ حجاب کو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار! ملزم زاہد کس طرح ٹک ٹاکر کو پریشان کرتا تھا؟

Influencer Samiya Hijab Faces Threat Like Sana Yousaf

اسلام آباد میں ٹک ٹاک کی دنیا سے جڑی ایک ہولناک کہانی نے سب کو چونکا دیا۔ مشہور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص حسن زاہد پولیس کی گرفت میں آ گیا۔

ذرائع کے مطابق، معاملے کا آغاز اُس وقت ہوا جب سامعہ حجاب نے لاہور کے رہائشی حسن زاہد کی شادی کی تجویز مسترد کی۔ اس انکار پر ملزم نے نہ صرف پیچھا کرنا شروع کیا بلکہ کئی بار دھمکیوں اور دباؤ کے ذریعے اُسے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی۔ یہاں تک کہ ایک دن اسلام آباد میں سامعہ کی رہائشگاہ تک جا پہنچا، جہاں اُس نے زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی ناکام کوشش بھی کی۔

سامعہ حجاب نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تھانہ شالیمار سے رجوع کیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنی جان کو لاحق خطرات کا ذکر کیا۔ ویڈیو میں اُن کا کہنا تھا کہ اگر اُنہیں کچھ ہوا تو اس کا براہِ راست ذمہ دار صرف اور صرف حسن زاہد ہوگا۔

ٹک ٹاکر نے مزید بتایا کہ اُس وقت گھر میں صرف بیمار والدہ موجود تھیں جبکہ بھائی گھر پر نہیں تھا، جس کا ملزم نے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ اُس وقت مزید خوفناک ہو گیا جب سامعہ نے کھل کر بتایا کہ تین ماہ سے وہ شخص مسلسل اُس کے پیچھے لگا ہوا تھا۔

پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے حسن زاہد کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ کیس نہ صرف ٹک ٹاک برادری بلکہ ہر اُس شخص کے لیے سبق ہے جو ہراسانی اور دھمکی جیسے جرائم کو معمولی سمجھ لیتا ہے۔

Influencer Samiya Hijab Faces Threat Like Sana Yousaf

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Influencer Samiya Hijab Faces Threat Like Sana Yousaf and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Influencer Samiya Hijab Faces Threat Like Sana Yousaf to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   588 Views   |   01 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 September 2025)

جو ثناء کے ساتھ ہوا ویسا نہ ہو۔۔ سامعہ حجاب کو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار! ملزم زاہد کس طرح ٹک ٹاکر کو پریشان کرتا تھا؟

جو ثناء کے ساتھ ہوا ویسا نہ ہو۔۔ سامعہ حجاب کو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار! ملزم زاہد کس طرح ٹک ٹاکر کو پریشان کرتا تھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جو ثناء کے ساتھ ہوا ویسا نہ ہو۔۔ سامعہ حجاب کو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار! ملزم زاہد کس طرح ٹک ٹاکر کو پریشان کرتا تھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts