ان کا چہرہ تو پہچانا ہی نہیں جا رہا ہے ۔۔ یہ 4 مشہور نیوز اینکرز پہلی مرتبہ ٹی وی پر آئے تو مشکل حالات میں کیسے کام کیا جو آج بھی لوگ انہیں نہیں بھولتے؟

بھٹو کی پھانسی کی خبر پڑھ لو گی؟ یہ وہ سوال ہے جو ملک کی مشہور و خوبصورت نیوز کاسٹر سے پوچھا گیا جب وہ پی ٹی وی میں ملازمت کر تی تھیں۔ جی ہاں آج ہم آپکو انہیں خواتین کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں کہ یہ آج کل کیسے وقت گزار رہی ہیں اور کس حال میں ہیں۔

ماہ پارہ صفدر:

سر پر دوپٹہ اوڑھے، انتہای بامہذہب انداز میں خبریں پڑھنے والی نیوز کاسٹر پی ٹی وی کی اسکرین کی جان ہوا کرتی تھیں۔ آج یہ بتاتی ہیں کہ مجھے ایک دن جب ریڈیو پر بھٹو صاحب کی پھانسی کی خبر چلی تو پروڈیوسر نے فون پر کہا آپ نے خبر تو سن لی ہو گی کیا پڑھ لو گی ایسی خبر۔ میرے یقین دلانے پر بھی انہیں یقین نہی آیا۔

اور کنٹرولر نیوز نے بھی مجھ سے یہی سوال کیا تو میں نے انہیں بھی تسلی کروائی کیونکہ ہماری تربیت ہی ایسی ہوتی ہے کہ دلی کیفیت ہو ایک طرف رکھ کر کام کرنا ہوتا ہے چاہے پھر ہمارے جذبات جو بھی ہوں۔

یاد رہے کہ ماہ پارہ آج کل اپنے اہلخانہ اور گھر والؤں کے ساتھ اچھے سے زندگی گزار رہی ہیں، ایک یوٹیوب چینل بنا رکھا ہے جس میں اپنے ماضی کے بارے میں بتاتی ہیں۔

صباء فیصل:

صباء فیصل آج ملک کی نامور اداکارہ ہیں، یہ جس ڈرامے میں ہوتی ہیں وہ ضرور شہرت کی بلندیوں پر جاتا ہے۔ مگر یاد رہے کہ یہ شرعات میں اداکارہ نہیں بلکہ ایک نیوز کاسٹر تھیں جو شائستہ طریقے سے خبریں پڑھا کرتی تھیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان کا نایاب ویڈیو کلپ جو بہت ہی کم لوگوں نے دیکھا ہے جس میں انہوں نے سر پر دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے اور تو اور یہ جب خبرنامہ پڑھا کرتی تھیں تو اس کے ابتداء میں نبی پاک ﷺ کا ارشاد مبارک سب سے پہلے پڑھا جاتا تھا۔ جوکہ ایک بہتررین عمل ہے۔

اظہر لودھی:

یہ پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ مشہور نیوز کاسٹر مانے جا تے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک نوجوان ان کے خبریں پڑھنے کا انداز پسند کرتے ہیں کیونکہ ان کی آواز میں ایک ٹھراؤ تھا اور رعب دار انداز تھا۔ مزید یہ کہ کسی بھی فرد کے انتقال کی خبر پڑھنا اتنا آسان نہیں ہوتا مگر ہم دیکھتے ہیں کہ انہوں نے پرانے وقت میں ایک مولانا کے انتقال کی خبر بنا کسی پریشانی کے پڑھی تھی۔

شائستہ زید:

پی ٹی وی سے جانے سے پہلے میں یہ کہنا چاہوں گی کہ میں جو ہوں آج وہ آپ کی ہی وجہ سے ہوں۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں ملک کی مشہور انگریزی کی نیوز کاسٹر شائستہ زید کی۔ جب انہوں نے پی ٹی وی کو الوادع کہنے سے اپنے جذبات کا ا ظہار کیا۔

اور کہا کہ میرے کیرئیر میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے لیکن انتظامیہ نے میرا بہت ساتھ دیا۔ جس کی وجہ سے میں آج میرا نام پاکستانی عوام کے زہنوں میں موجود ہے۔

In Ka Chehra To Pehchana Hi Nhe Ja Raha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like In Ka Chehra To Pehchana Hi Nhe Ja Raha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for In Ka Chehra To Pehchana Hi Nhe Ja Raha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   4978 Views   |   08 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

ان کا چہرہ تو پہچانا ہی نہیں جا رہا ہے ۔۔ یہ 4 مشہور نیوز اینکرز پہلی مرتبہ ٹی وی پر آئے تو مشکل حالات میں کیسے کام کیا جو آج بھی لوگ انہیں نہیں بھولتے؟

ان کا چہرہ تو پہچانا ہی نہیں جا رہا ہے ۔۔ یہ 4 مشہور نیوز اینکرز پہلی مرتبہ ٹی وی پر آئے تو مشکل حالات میں کیسے کام کیا جو آج بھی لوگ انہیں نہیں بھولتے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ان کا چہرہ تو پہچانا ہی نہیں جا رہا ہے ۔۔ یہ 4 مشہور نیوز اینکرز پہلی مرتبہ ٹی وی پر آئے تو مشکل حالات میں کیسے کام کیا جو آج بھی لوگ انہیں نہیں بھولتے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔