املی کے جوس یا شربت کے 6 حیران کن فوائد۔۔ کھٹا میٹھا یہ شربت آپ کو کون سے فائدے پہنچا سکتا ہے؟

املی ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والی وہ عام سی چیز ہے جسے عموماً کھانے میں کھٹاس یا چٹنیوں میں ذائقے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ گرمیوں میں اکثر املی اور آلو بخارے کا شربت بھی بنا لیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس میں موجود غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈنٹس صحت کے کئی مسائل حل کر سکتا ہے۔

املی کے جوس کے فوائد:

املی کا جوس یا شربت انتہائی مفید کہا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن بی، کیلشیم ، آئرن ، فاسفورس ، قدرتی شکر ، وٹامن سی ، ٹارٹیک ایسڈ، پوٹاشیم ، میگنیشیم ، مختلف کیروٹینائڈز، اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات کی بھرپور فراہمی ہوتی ہے، یہ تمام چیزیں املی کی غذائیت اور افادیت بڑھانےمیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس رس میں صحت کے بے شمار فوائد پوشیدہ ہیں۔

شریانوں میں رکاوٹ کو دور کرسکتا ہے:

املی کے جوس یا شربت میں پائے جانے والے کیروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس کولیسٹرول کے آکسیڈیشن کو روکنے میں مدد کرسکتے ہیں، اس طرح آپ کی شریانوں میں رکاوٹ کا خطرہ کم ہوگا۔ مزید یہ کہ اس جوس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرے گا اور آپ کے دل پر دباؤ کو کم کرے گا ۔

دائمی بیماریوں کو روک سکتا ہے:

وٹامن سی، کیروٹینائڈز، اور دیگرغذائی اجزاء کی صحت مند مقدار کے ساتھ ، یہ جوس فری ریڈیکلز کو تلاش کرنے اور ان کو بے اثر کرنے میں مدد کر سکتا ہے اس سے پہلے کہ وہ آپ کے اندرونی نظام کو نقصان پہنچائیں اور دائمی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کا باعث بنیں۔

سوزش کو کم کر سکتا ہے:

اس پھل کا جوس یا شربت جوڑوں اور پٹھوں میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، بلکہ معدے اور خون کی نالیوں میں بھی، گردش کو تیز کرنے اوراگراعتدال میں استعمال کیا جائے تو السر اور ایسڈ ریفلیکس کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

ہاضمہ درست کرتا ہے:

املی کے جوس میں ہضم کرنے کی خصوصیات بھی ہو سکتی ہیں، لہذا اگر آپ قبض ، اپھارہ، یا پیٹ کے درد میں مبتلا ہیں، تو صبح اس کا ایک گلاس آپ کی آنتوں کی حرکت کو معمول پر لانے میں مدد کر سکتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مدد :

املی کے جوس میں پائے جانے والے کچھ انزائمز جسم میں پروٹین کی سرگرمی کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یعنی وہ پروٹین جو چربی کوجمع کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس سرگرمی کو روک کر، یہ جوس آپ کے وزن میں کمی کی کوششوں میں مدد کر سکتا ہے۔

جلد اور بالوں کی دیکھ بھال :

جلد اور بالوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اس جوس کو بنیادی اور اندرونی طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ یہ اس عمل کو تیز کر سکتا ہےاورعمر بڑھنے کے ساتھ نمایاں ہونے والی جھریوں کو کم کر سکتا ہے۔ یہ چہرے کی رونق اور چمک کو بڑھا سکتا ہے، اور خشک جلد، خشکی اور بالوں کے جھڑنے کو روک سکتا ہے۔
تھوڑی محنت اور اجزاء کے صحیح تناسب کےساتھ ، آپ املی کا جوس گھر پر خود بنا سکتے ہیں:

: اجزاء

عدد2 املی کی پھلیاں
سے 2 چمچ1 چینی
کپ4 پانی کالانمک ایک چٹکی
نمک حسبِ ذائقہ

ہدایات

املی کا شربت بنانے کے لیے املی کی دو پھلیوں کے گودے کو 2 کپ گرم پانی میں 5 سے 10 منٹ تک بھگو دیں۔ پھر، گودا، پانی، اور چینی کو بلینڈر میں ڈالیں اور آہستہ سے بلینڈ کریں۔ مکسچر کو چھلنی یا کپڑے کے ذریعے چھان لیں۔ 2 کپ پانی اور شامل کریں، ٹھنڈا پیش کریں اور لطف اٹھائیں۔

نوٹ:

اس جوس یا شربت کے کچھ مضراثرات بھی ہو سکتے ہیں اس لئے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

Imli Sharbat Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Imli Sharbat Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Imli Sharbat Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4129 Views   |   26 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

املی کے جوس یا شربت کے 6 حیران کن فوائد۔۔ کھٹا میٹھا یہ شربت آپ کو کون سے فائدے پہنچا سکتا ہے؟

املی کے جوس یا شربت کے 6 حیران کن فوائد۔۔ کھٹا میٹھا یہ شربت آپ کو کون سے فائدے پہنچا سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ املی کے جوس یا شربت کے 6 حیران کن فوائد۔۔ کھٹا میٹھا یہ شربت آپ کو کون سے فائدے پہنچا سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔