آٹا فریج میں رکھنے پر بھی خراب ہوجاتا ہے؟ جانیں زبیدہ آپا گوندھے ہوئے آٹے کو خراب اور کالا ہونے سے بچانے کیلیئے کیا بتاتی تھیں

خواتین کے کام رمضان میں اور بڑھ جاتے ہیں پہلے جہاں صرف کھانا بنتا تھا، اب سحری افطاری اور رات کا کھانا سب بنانا پڑتا ہے۔ ایسے میں خواتین چاہتی ہیں کہ وہ ایک بار میں زیادہ کام کر کے رکھ لیں تا کہ عبادت کا وقت بھی مل جائے، جس میں سب سے اہم ہوتا ہے سحری کیلیئے آٹا گوندھنا۔ جیسے کہ وہ ایک ساتھ زیادہ آٹا گوندھ کے رکھ دینا، تا کہ وہ کچھ دنوں تک چل سکے۔

اب چونکہ گرمیاں آگئی ہیں تو ایسے میں آٹے کو تھوڑی دیر فریج سے باہر رکھنے پر یہ کالا ہونے لگتا ہے اور کھٹا ہو جاتا ہے اور خراب ہو جاتا ہے۔ پھر اس کو کچھ خواتین پھینک دیتی ہیں اور کچھ مختلف ٹپس کے ذریعے کار آمد بناتی ہیں، مگر اس سب میں زحمت زیادہ ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو زبیدہ آپا کے آزمائے ہوئے ٹوٹکے بتا رہے ہیں جن سے آپ کا آٹا نہ تو خراب ہوگا اور نہ ہی اس میں خُشکی آئے گی۔

زبیدہ آپا کی زبردست آٹا ٹپس:

۔ آلو کو دھو کر ابالیں اور جس پانی میں اُبال رہی ہیں، اس پانی سے آٹے کو گوندھیں، زبیدہ آپا کہتی تھیں کہ یہ آٹا کبھی بھی خراب نہیں ہوگا اور نہ کھٹا ہوگا۔

۔ ایک سفید ململ کا کپڑا لیں اس کو گیلا کریں، پھر آٹے کو اس کپڑے میں لپیٹ کے رکھیں۔ اس طریقے سے نہ تو گوندھے ہوئے آٹے میں پپڑی جمے گی اور نہ ہی یہ کھٹا ہوگا۔

۔ آج کل گوندھا ہوا آٹا خشک ہوجاتا ہے اور اس میں پپڑی جم جاتی ہے- جس کے باعث اکثر خواتین کو روٹی بنانے میں دشواری پیش آتی ہے اور روٹی بھی صحیح نہیں بنتی اور نہ ہی ایسے آٹے کی روٹی کو کوئی کھانا پسند کرتا ہے۔ لیکن بتائے گئے اس طریقے سے آٹا خشک نہیں ہوگا اور نہ ہی اس میں پپڑی جمے گی جو کہ سردیوں میں اکثر جم جاتی ہے۔

۔ آٹا گوندھتے وقت اس میں تھوڑا سا تیل شامل کردیں۔ آٹا نیم گرم پانی سے گوندھیں تاکہ یہ نرم رہے اور خشک ہونے کے امکانات کم ہوجائیں۔

۔ گوندھا ہوا آٹا خشک ہونے سے بچانے کے لیے ہمیشہ نم کپڑے سے ڈھک کر رکھیں۔ اس طریقے سے گوندھا ہوا آٹا خشک نہیں ہوگا نہ اس میں پپڑی جمے گی اور روٹی یا پراٹھا بھی نرم اور مزیدار بنے گا۔

Ata Kharab Ho Jata Hai

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ata Kharab Ho Jata Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ata Kharab Ho Jata Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5372 Views   |   29 Mar 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

آٹا فریج میں رکھنے پر بھی خراب ہوجاتا ہے؟ جانیں زبیدہ آپا گوندھے ہوئے آٹے کو خراب اور کالا ہونے سے بچانے کیلیئے کیا بتاتی تھیں

آٹا فریج میں رکھنے پر بھی خراب ہوجاتا ہے؟ جانیں زبیدہ آپا گوندھے ہوئے آٹے کو خراب اور کالا ہونے سے بچانے کیلیئے کیا بتاتی تھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آٹا فریج میں رکھنے پر بھی خراب ہوجاتا ہے؟ جانیں زبیدہ آپا گوندھے ہوئے آٹے کو خراب اور کالا ہونے سے بچانے کیلیئے کیا بتاتی تھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔