بچوں کی وہ حرکات جنہیں بدتمیزی نہیں کہا جا سکتا، لیکن والدین ان کو بدتمیزی سمجھتے ہیں

1۔ اگر بچے کچھ کھیل رہے ہیں یا کوئی ایکٹویٹی کر رہے ہیں اور اس سے کچھ شور پیدا ہورہا ہے تو یہ بد تمیزی نہیں ہے اگر آپ کو اس سے کوئی مسئلہ ہے تو پھر اس کا حل بھی آپ کو نکالنا ہوگا کہ ان کے لئے کوئی مخصوص جگہ بنائیں کہ جہاں وہ کھیل سکیں اورآپ کو ڈسٹرب نہ کریں۔
2۔ اگر بچے کھیل رہے ہیں اور اس سے کچھ پھیلاوا ہو رہا ہے تو اس سے بھی گھبرانا نہیں چاہیے کیونکہ اگرہم چاہتے ہیں کہ بچے کچھ اچھا کرنا سیکھیں تو ان کو کچھ گنجائش دینی پڑے گی ۔ لیکن ہم خود ہی چھوٹی چھوٹی باتوں پرجھنجلانے لگتے ہیں کہ یہ تو ہر وقت پھیلاوا کرتا رہتا ہے، گندگی کرتا ہے، ہمارا یہ رویہ بچوں کو ضد دلاتا ہے۔ اور پھر وہ جان بوجھ کے تنگ کرتے ہیں ، لیکن اگر ان کی ان سرگرمیوں میں ہم خود بھی دلچسپی لیں گے تو بچے خوش بھی ہوں گے اور اپنا پھیلاوا سمیٹنے میں بھی آپ کی مدد کریں گے۔
3۔ اگر آپ کا بچہ آپ کو کچھ بتانا چاہتا ہے اور وہ اس کے بارے میں بار بار اس کا تذکرہ کرتا ہے تو آپ اس کو ڈانٹ دیتے ہیں کہ ایک بار بتادیا کافی ہے بار بار تنگ کیوں کر رہے ہو۔ لیکن بچہ اپنی ایکسائٹمنٹ میں اپنے والدین سے بار بار اس چیز کو شئیر کرنا چاہتا ہے۔ یہ بدتمیزی نہیں ہے بلکہ یہ ان کی ایکسائٹمنٹ ہے۔
4۔ بچے اگر کھیل رہے ہیں اور اس میں شورمچا رہے ہیں تو یہ بھی بدتمیزی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ان کا جوش و خروش ہے جوان کی خوشی کو ظاہر کررہا ہے۔ انہیں آرام سے سمجھا دیں لیکن اس کے لئے ان کو ڈانٹنا یا مارنا ان کے ساتھ زیادتی ہو گی۔
5۔ بچے اگر اپنی کوئی بات یا موقف آپ کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں تویہ بھی بدتمیزی نہیں ہے ، ان کی بات کو سمجھنے کی کوشش کریں اوراگرآپ کو ان کی بات سمجھ میں آتی ہے تو اس کو ماننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بعض اوقات بچے بھی بڑوں سے زیادہ عقل کی بات کرتے ہیں اس بات کو قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
6۔ اگر آپ کا بچہ کبھی کبھار آپ کی بات ماننے میں کوئی تامل کررہا ہے تو یہ بھی بدتمیزی نہیں ہے۔ اس کی اس حرکت کے پیچھے چھپی وجہ کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ اس کی کیا وجہ ہے ۔ اس کے مسئلہ کو سمجھیں شاید وہ آپ کی توجہ چاہ رہا ہو، یا شاید اس کو کوئی پریشانی ہو ۔
7۔ اگر آپ کا بچہ کچھ چڑچڑا ہو رہا ہے تو فوراً الرٹ ہو جائیں کوئی بات ایسی ہے جو اس کو اندر سے مضطرب کررہی ہے اور وہ اس کا اظہار اپنے چڑچڑے پن سے کررہا ہے۔ یا اس کی طبیعت صحیح نہیں ہے۔ یہ اس کی بدتمیزی نہیں ہے۔ یا کوئی اس کو تنگ کررہا ہے، جس کو وہ جواب نہیں دے پارہا اور اس کا غصہ گھر میں نکال رہا ہے۔

Bachon Ki Wo Harkat Jo Bad Tameezi Nhe

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ki Wo Harkat Jo Bad Tameezi Nhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ki Wo Harkat Jo Bad Tameezi Nhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2821 Views   |   18 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 November 2024)

بچوں کی وہ حرکات جنہیں بدتمیزی نہیں کہا جا سکتا، لیکن والدین ان کو بدتمیزی سمجھتے ہیں

بچوں کی وہ حرکات جنہیں بدتمیزی نہیں کہا جا سکتا، لیکن والدین ان کو بدتمیزی سمجھتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کی وہ حرکات جنہیں بدتمیزی نہیں کہا جا سکتا، لیکن والدین ان کو بدتمیزی سمجھتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔