اگر آپ بھی نہار منہ یہ چیزیں کھا لیتے ہیں تو ہرگز نہ کھائیں ورنہ ۔۔۔۔۔ 5 ایسی چیزیں جو ڈاکٹرز نہار منہ کھانے سے منع کرتے ہیں

صحت کا خیال رکھنا سب کے لئے ضروری ہوتا ہے، بعض اوقات ہمیں کھانے پینے کی اشیاء میں پرہیز کا دامن تھامنا پڑتا ہے۔ طبی ماہرین بھی ہمیں روزمرہ کھانے پینے کی چیزوں کے اوقات کار سے آگاہ کرتے رہتے ہیں کہ کس قت کونسی چیز کھانا مفید ہے یا کب نقصان دہ ہے۔ اسی حوالے سے صحت کے ماہرین اس بات سے آگاہ کرتے ہیں کہ صبح سویرے نہار منہ چند چیزیں نہیں کھانی چاہئیں ورنہ نقصان بھی اٹھانا پڑسکتا ہے۔
وہ لوگ جو صبح کا ناشتہ نہیں کرتے وہ بڑھتی عمر کے ساتھ کئی امراض کا شکار ہو سکتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں ایسی بہت سی غذائیں جنہیں نہار منہ کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ہم یہاں اُن کھانے کی اَشیاء کے بارے میں جانیں گے جو ہمیں نہار منہ نہیں کھانی چاہئیں۔

1- مٹھائی

صبح سویرے اٹھ کر نہار منہ مٹھائی کھانا یا میٹھا کھانا پتے کے لیے بے حد نقصان دہ ہے اس کے علاوہ شوگر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے میٹھا انسولین کی سطح بڑھا دیتا ہے جس کے نتیجے میں لبلبے پر بوجھ میں اضافہ ہو جاتا ہے جو بعد میں شوگر کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ مزید یہ کہ نہار منہ پیسٹری اور کیک جیسی میٹھی غذاؤں سے اِجتناب کرنا چاہیئے جو کہ خمیر وغیرہ سے تیار کی جاتی ہیں کیونکہ ان غذاؤں سے معدے اور آنتوں میں تکلیف اور گیس کے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔

2- دہی

دہی ویسے تو بے شمار فوائد سے بھر پور ہے اور بچپن سے ہمیں یہی بتایا جاتا ہے کہ خالی پیٹ دہی کا استعمال بہت فائدے مند ہیں لیکن یورپین ماہرین کی حیران کن تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نہار منہ دہی کھانے سے پیٹ میں ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا ہو سکتا ہے جو آپ کے پیٹ میں موجود لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا کو ختم کر دیتا ہے۔ اس لئے ناشتے کے بعد دہی کھانے سے گریز کریں۔

3- کھیرا یا دیگر ہری سبزیاں

کچی سبزیوں میں امائنو ایسڈ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو خالی معدے کے لئے کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، اگر اِن سبزیوں کو خالی پیٹ کھالیا جائے تو سینے کی جلن سمیت پیٹ درد کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

4- کولڈ ڈرنکس

خالی معدے کولڈ ڈرنکس پینا معدے تک پہنچنے والے خون کی رفتار کو کم کر دیتا ہے جس کی وجہ سے کھانے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اور دیگر مسائل کے خطرات میں اِضافہ ہو سکتا ہے۔

5- ترش پھل

ترش پھلوں میں پایا جانے والا ایسڈ خالی پیٹ کھانے سے سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے اور ان سے گیسٹرک السر کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

Khali Pait Ye Ghizain Na Khayen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khali Pait Ye Ghizain Na Khayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khali Pait Ye Ghizain Na Khayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Rabia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5663 Views   |   22 Nov 2021
About the Author:

Rabia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Rabia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ بھی نہار منہ یہ چیزیں کھا لیتے ہیں تو ہرگز نہ کھائیں ورنہ ۔۔۔۔۔ 5 ایسی چیزیں جو ڈاکٹرز نہار منہ کھانے سے منع کرتے ہیں

اگر آپ بھی نہار منہ یہ چیزیں کھا لیتے ہیں تو ہرگز نہ کھائیں ورنہ ۔۔۔۔۔ 5 ایسی چیزیں جو ڈاکٹرز نہار منہ کھانے سے منع کرتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی نہار منہ یہ چیزیں کھا لیتے ہیں تو ہرگز نہ کھائیں ورنہ ۔۔۔۔۔ 5 ایسی چیزیں جو ڈاکٹرز نہار منہ کھانے سے منع کرتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔