پاکستان کے دلیر صحافی ارشد شریف مرحوم کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ہونے جا رہی ہے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ارشد شریف کے انتقال پر ہر ایک آنک اشکبار ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد ان کے جنازے میں شرکت کرنے پہنچ رہی ہے۔
وہیں ارشد شریف کی والدہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں اپنے بیٹے کے جنازے سے متعلق دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ ان کے بیٹے کو شایان شان طریقے سے رخصت کیا جائے، ان کے بیٹے کا سفر آخرت اچھا ہو اور جنازہ پھولوں سے لدا ہو۔
شہید ارشد شریف کے جسد خاکی کی آمد سے قبل ان کے گھر کے باہر پھلوں کی پتیاں بھی ہر جانب بکھیر دی گئیں ہیں اور ان کی تصویریں بھی فریم میں لگائی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق باہمت صحافی ارشد شریف کی محبت و عقیدت میں ان کے گھر پڑوسیوں اور شہر سے مختلف لوگ ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے ہیں اور پھولوں کی پتیاں ارشد شریف کے گھر کے باہر بکھیر رہے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ ان کے کے لیے پاکستان بھر سے لوگ اُن کی رہائش گاہ پر پہنچ رہے ہیں اور ان کے جنازے میں شرکت کریں گے جن میں طلبہ، اساتذہ، بیوروکریٹس، سیاستدان، تاجر، ڈاکٹرز وکلا سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی گھر پہنچ کر ان کی جراتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے رکھ رہے ہیں۔
خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کے بیٹے کو شایان شان طریقے سے رخصت کیا جائے، ان کے بیٹے کا سفر آخرت اچھا ہو اور جنازہ پھولوں سے لدا ہو۔
بیٹے کی یاد میں تڑپتی ماں کی یہ خواہش پوری کرتے ہوئے شہید ارشد شریف سے محبت کرنے والوں نے ان کے گھر کے باہر اور آنے والے راستوں کو گلاب کے پھولوں سے ڈھک دیا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Arshad Shareef Ki Walda Ki Khwahish and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arshad Shareef Ki Walda Ki Khwahish to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.