سلائی کرتے وقت بار بار دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے یا سلائی خراب دیتا ہے؟ جانئیے گھر بیٹھے سلائی مشین ٹھیک کرنے کا طریقہ جس سے آپ ہزاروں روپے بچا سکتی ہیں

جو خواتین گھر میں کپڑے سیتی ہیں انھیں اکثر مشین سے متعلق مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ٹھیک کروانے کیلیئے کسی کاریگر کو بلانا پڑتا ہے یا پھر دکان پر صحیح کروانے دینا پڑتا ہے، اور اصل میں مسئلہ اتنا بڑا نہیں ہوتا جتنا کاریگر پیسے لے لیتا ہے۔ اسلیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ گھر بیٹھے آپ خود کیسے اپنی مشین ٹھیک کرکے اپنے ہزاروں روپے بچا سکتی ہیں۔

دھاگہ ٹوٹ جانے کی وجہ:

عام طور پر یہ مسئلہ تب ہوتا ہے جب مشین کے اندر لگی چھوٹی سی دھاگے کی ڈبی کا دھاگہ بہت زیادہ ٹائٹ یعنی کَس جاتا ہے یا پھر کافی ڈھیلا ہوجاتا ہے، اس صورت میں مشین چلتے چلتے دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے۔

کپڑے پر سلوٹیں یا کھچاؤ کا آنا:

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ کپڑے پر سلائی لگاتے وقت ان پر دھاگے سے کھچاؤ اور سلوٹیں بن جاتی ہے جس سے سلائی میں نفاست نہیں کھائی دیتی اور بعض اوقات تو گُچھا بھی بن جاتا ہے۔ اس سے بچنے کیلیئے ایک آسان سا طریقہ آپ کی خدمت میں پیش ہے۔

مشین ٹھیک کرنے کا طریقہ:

سب سے پہلے پیچ کَس کی مدد سے مشین میں سلائی کی جگہ پر لگا ہوا اُسکا پیر کھولیں، پیر کھولنے کے بعد اسکی پٹری کھولنے کیلیئے وہاں دو اِسکُرو لگے ہونگے انہیں بھی کھول کر نیچے لگی پلیٹ نکال لیں۔ اب سب سے پہلے انگلی سے چیک کریں کہ جس سوراخ میں سوئی ڈالی جاتی ہے وہ کُھردُرا تو نہیں اگر اس میں خراش محسوس ہو تو آپکو کرنا یہ ہے کہ، ریگ مال کا ایک ٹکڑا لے کر اسکی مدد سے اس جگہ کی گھسائی کریں اور اس وقت تک گھسیں جب تک کہ پلیٹ کی سطح ہموار نہ ہوجائے۔ اب اس پلیٹ کو واپس اسکی جگہ پر لگا کر دونوں پیچ لگانے کے بعد اسکا پاؤں بھی لگادیں۔ جب یہ سب ہوجائے تو مشین سے سلائی لگا کر چیک کرلیں کہ اب تو اس میں کھچاؤ نہیں۔ اس عمل کو مزید اچھے سے سمجھنے کیلیئے آپ نیچے لگی ویڈیو دیکھ سکتی ہیں۔

سلائی کرتے وقت کپڑے پر دانہ محسوس ہونا:

سلائی کرتے وقت اگر کپڑے میں نیچے کی طرف سے دانہ محسوس ہو تومشین پر لگی چوڑیوں کو دو سے تین بار ٹائٹ کرلیں اور اگر دانہ اوپر کی جانب سے محسوس ہوتو دو تین چوڑیاں ڈھیلی کر دیں۔ اس سے آپکا یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

Silai Machine Dhaga Todti Hai To Kya Karen

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Silai Machine Dhaga Todti Hai To Kya Karen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Silai Machine Dhaga Todti Hai To Kya Karen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6262 Views   |   06 Feb 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سلائی کرتے وقت بار بار دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے یا سلائی خراب دیتا ہے؟ جانئیے گھر بیٹھے سلائی مشین ٹھیک کرنے کا طریقہ جس سے آپ ہزاروں روپے بچا سکتی ہیں

سلائی کرتے وقت بار بار دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے یا سلائی خراب دیتا ہے؟ جانئیے گھر بیٹھے سلائی مشین ٹھیک کرنے کا طریقہ جس سے آپ ہزاروں روپے بچا سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سلائی کرتے وقت بار بار دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے یا سلائی خراب دیتا ہے؟ جانئیے گھر بیٹھے سلائی مشین ٹھیک کرنے کا طریقہ جس سے آپ ہزاروں روپے بچا سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔