بیوی کے لیے خود 4 بار لڑکے دیکھنے گیا تھا.. بہروز سبزواری کا حیران کن انکشاف

"میرے رشتے بہت آتے تھے لیکن والد ہاں نہیں کرتے تھے کیونکہ انھیں میری شادی کی کوئی جلدی نہیں تھی"

یہ کہنا ہے سفینہ بہروز کا جنھوں نے اپنی نجی زندگی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کچھ دلچسپ انکشافات کیے.

اہلیہ کی بات سن کر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ یہ بات میں بھی کہہ سکتا ہوں کیوں کہ میں خود بھی جاوید شیخ کے ساتھ سفینہ کیلئے 3 سے 4 بار لڑکا دیکھنے گیا تھا"

البتہ سفینہ کا کہنا تھا کہ میں ایک دوست کے گھر کھانے پر گئی تھی وہاں مجھے کسی نے پسند کیا اور میرے گھر رشتہ لے کر آگئے. والد کو بھی رشتہ بے حد پسند آیا لیکن بڑے بھائی جاوید شیخ نے سنتے ہی کہا کہ یہ رشتہ نہیں ہوسکتا اور اس کی وجہ گھر آکر بتاؤں گا. بعد میں گھر آ کر بھائی جاوید شیخ نے بتایا کہ انھوں نے میرا رشتہ بہروز سے طے کردیا ہے.

بہروز سبزواری نے سفینہ کی گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کافی سخت مزاج تھے لیکن میرے لیے انھوں نے ہاں کردی اور اس کی بہت سی وجوہات تھیں کیوں کہ جاوید سے میری دوستی تھی اور وہ مجھے بہت اچھے سے جانتے تھے۔

Safeena And Bahroze Wedding Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Safeena And Bahroze Wedding Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Safeena And Bahroze Wedding Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1147 Views   |   09 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیوی کے لیے خود 4 بار لڑکے دیکھنے گیا تھا.. بہروز سبزواری کا حیران کن انکشاف

بیوی کے لیے خود 4 بار لڑکے دیکھنے گیا تھا.. بہروز سبزواری کا حیران کن انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیوی کے لیے خود 4 بار لڑکے دیکھنے گیا تھا.. بہروز سبزواری کا حیران کن انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔