کیا آپ کا نظامِ ہاضمہ بھی بوجھ برداشت نہیں کرسکتا ۔۔ تو جانیں کمزور نظامِ ہضم کو مضبوط بنانے والی غذائیں

نظامِ ہاضمہ کی کمزوری یا مضبوطی آپ کی صحت کی ضمانت ہوتی ہے۔ غذا کو ہضم کرنا اور اس کو جسم کا حصہ بنانا ہمارے جسمانی نظام کا حصہ ہے۔ اگر ہمارا یہ سسٹم کمزور ہو تو ہمارا جسم مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس لئے اس سسٹم کا مضبوط ہونا ہماری صحت مندی کی علامت سمجھا جا سکتا ہے۔ کچھ غذائیں ایسی ہیں کہ جن کو استعمال کر کے ہم اپنے ںظامِ ہضم کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اگر یہ نظام خراب ہو تو آپ کسی بھی غذا کا لطف نہیں اٹھا سکتے ہر کھانا آپ کے معدے پر بوجھ بن جاتا ہے۔ یہاں ہم کچھ ایسی غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو کہ اس سسٹم کو درست کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

کھانے سے پہلے پانی کا استعمال:

پانی کا مناسب مقدار میں استعمال ہمارے جسمانی نظام کو منظم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔ یہ ہماری غذا کو ہضم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے۔ کھانے سے پہلے پانی کا پینا میٹا بولزم کو بہتر بناتا ہے جبکہ کھانے کے بعد پینا معدے پر بوجھ بن جاتا ہے۔ اس لیے کھانے سے پہلے پانی پینے کی عادت بنائیں۔

سبز چائے :

گرین ٹی کھانے کو ہضم کرنے کی رفتار کو بڑھا دیتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس میٹا بولزم تیز کرتے ہیں، جسم سے خراب فاسد مادوں کو نکالنے میں مدد دیتے ہیں۔

دہی کا استعمال:

دہی میں موجود پروبائیوٹکس معدے کو صحت مند بیکٹیریا بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اپنے کھانے کے ساتھ اگرسادہ دہی کا استعمال کر لیاجائے تو یہ غذا کو ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔ اور سینے کی جلن وغیرہ سے بھی نجات دلاتا ہے۔

پپیتا کھانا معمول بنا لیں:

پپیتے میں ایسے انزائمز موجود ہوتے ہیں جو کہ غذا کے ہضم کو آسان بناتے ہیں ۔ اس پھل میں موجود غذائیت جسم سے غیر صحت مند مواد کو جسم سے نکالنے میں معاون ہوتی ہے۔ دوپہر کو اگر کھانے کے بعد اس کا استعمال معمول بنالیں تو اس سے ہمارا ہاضمہ بہتر ہو جائے گا۔

کیلا فائبر کا بہترین ذریعہ:

کیلا میں موجود فائبر غذا کو ہاضمے میں مدد دیتا ہے اس کے ساتھ اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ غذائیت اور طاقت پہنچانے کے ساتھ ساتھ آنتوں کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

ادرک:

ادرک کا استعمال ہمارے دیسی کھانوں میں عام بات ہے لیکن اس سے نظامِ ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے ۔ اگر روزانہ ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا چبا لیا جائے تو اس سے ہمارا میٹا بولزم کو باسٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

زیرہ:

زیرہ بھی ہماری غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں اور یہ بھی معدے کی تکالیف کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

سونف:

معدے کی تکالیف کے لئے سونف ایک بہترین دوا سمجھی جا سکتی ہے۔ اس سے وزن میں کمی اور پیٹ کی تکالیف کا خاتمہ ہوتا ہے، کھانے کے بعد اگر ذرا سی سونف چبا لی جائے تو گیس، اپھارہ اور درد میں اففاقہ ہوتا ہے اور غذا کو ہضم میں مدد دیتی ہے۔

شکرقندی:

شکر قندی فائبر سے بھرپور غذا ہے اس میں فایبر، میگنیشیم وٹامن بی 6 موجود ہوتا ہے جو آنتوں کے افعال کو تیز کرتا ہے اور جسم سے فاسد مادوں کو نکال پھینکتا ہے۔

کھیرا:

کھیرا پانی کی کمی دور کرتا ہے جسمکی خشکی ختم کرتا ہے، قبض کی شکایت دور کرتا ہے اور معدے کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ اس کا مستقل استعمال معدے کی تکالیف کا خاتمہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Hazma Mazboot Banane Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hazma Mazboot Banane Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hazma Mazboot Banane Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2722 Views   |   29 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

کیا آپ کا نظامِ ہاضمہ بھی بوجھ برداشت نہیں کرسکتا ۔۔ تو جانیں کمزور نظامِ ہضم کو مضبوط بنانے والی غذائیں

کیا آپ کا نظامِ ہاضمہ بھی بوجھ برداشت نہیں کرسکتا ۔۔ تو جانیں کمزور نظامِ ہضم کو مضبوط بنانے والی غذائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کا نظامِ ہاضمہ بھی بوجھ برداشت نہیں کرسکتا ۔۔ تو جانیں کمزور نظامِ ہضم کو مضبوط بنانے والی غذائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔