ایشیا کی سر زمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پر سینہ بہ سینہ چلنے والے نسخے اور جڑی بوٹیوں کے استعمال کی روایات اکیسویں صدی میں سائنسی تحقیقات سے بھی ثابت ہوئی ہیں بلکہ ان جڑی بوٹیوں کا استعمال اب سائنسدان بھی کر رہے ہیں اور ان کو تسلیم بھی کر رہے ہیں- ایسی ہی ایک جڑی بوٹی حرمل (ہرمل) بھی ہے جو نہ صرف پاکستان میں بلکہ ہندوستان ، ایران اور افغانستان میں بھی صدیوں سے استعمال کی جارہی ہے ۔ بازاروں میں کچھ فقیر نما انسان دن کے آغاز میں ہاتھوں میں ٹین کے تین ڈبے لیف نمودار ہوتے ہیں جن میں ایک میں سلگتے ہوئے کوئلے ہوتے ہیں دوسرے ڈبے میں حرمل ہوتے ہیں اور تیسرے ڈبے میں چند سکے ہوتے ہیں ۔ جب کوئی سکوں والے ڈبے میں پیسے ڈالتا ہے تو اس کے بدلے میں وہ فقیر نما انسان ہرمل والے ڈبے میں سے چند دانے سلگتے ہوئے کوئلوں پر ڈالتا ہے جس سے ایک تیز بو والا دھواں نکلتا ہے جو کہ وہ ہاتھوں سے آپ کی جانب کر دیتا ہے اور اس طرح آپ بری نظر سے محفوظ ہو جاتے ہیں- ہرمل کا یہ دھواں انسان کے لیے کس طرح مفید ثابت ہو سکتا ہے اس کے حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ بتائيں گے-
1: نظر بد سے بچاتا ہے
بحیثیت مسلمان ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ نظر بد برحق ہے مگر اس کو ختم کرنے کے لیے ہمارے مذہب میں ماشا اللہ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے برے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے معوذتین کا ورد اور دیگر قرآنی آیات کا ورد کیا جاتا ہے- مگر ہمارے بڑے بوڑھے اس کے ساتھ ساتھ ان اثرات کو دور کرنے کے لیے گھروں میں حرمل کی دھونی بھی کرواتے تھے جن کے مطابق یہ بڑی نظر کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے-
2: جراثیم کش ہوتا ہے
سائنسی اعتبار سے یہ بات ثابت شدہ ہے کہ عام سے پنسار کے پاس ملنے والا کالا دانہ یا حرمل جراثیموں کے خاتمے میں جادوئی کردار ادا کرتا ہے اور اس کی دھونی کئی دنوں تک گھر کو جراثیموں بیکٹیریا اور وائرس سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ اس کی بو سے جراثیم مر جاتے ہیں- اسی وجہ سے کسان بھی اس کا استعمال فصلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کرتے ہیں تاکہ فصلیں نقصان پہنچانے والے کیڑوں سے محفوظ رہ سکیں-
3: مکھیاں مچھر دور بھگائے
مکھیاں اور مچھر بہت ساری خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں جن میں ہیضہ اور ملیریا شامل ہیں اس وجہ سے حرمل کی دھونی ایسے کیڑے مکوڑوں کو دور بھگاتی ہے اور جب تک اس کی بو فضا میں رہتی ہے یہ کیڑے مکوڑے بھی گھر سے دور رہتے ہیں-
4: جوؤں کا خاتمہ کرتا ہے
سر میں پڑی ہوئی جوؤں سے نجات حاصل کرنے کے لیے سرسوں کے تیل میں تھوڑی مقدار میں کالا دانہ شامل کر دیا جائے اور اس تیل کو سر میں لگانے سے جوؤں کا نہ صرف خاتمہ ہوتا ہے بلکہ مزید جوئيں بھی نہین ہوتی ہیں اور سر صاف ہو جاتا ہے-
5: معیادی بخار میں اس کا استعمال
چند دانے اس کے پانی کے ساتھ کھا لینے سے بار بار ہونے والے بخار سے نجات ملتی ہے اور انسان بخار سے نجات حاصل کر سکتا ہے-
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Harmal Seeds Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Harmal Seeds Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
حرمل (ہرمل) کے چند حیرت انگیز فوائد
حرمل (ہرمل) کے چند حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حرمل (ہرمل) کے چند حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔