باہر منہ مارنے والا 4 سے بھی خوش نہیں ہوگا۔۔ حمزہ علی عباسی کی باتوں نے شادیوں کے شوقین افراد کو مرچیں لگا دیں! کیا کچھ کہہ دیا؟

Hamza Ali Abbasi On Cheating Habits And Multiple Marriages

پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں غیر اخلاقی تعلقات اور شادی کے غلط نظریات پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ شادی کر لیں گے تو باہر گناہ کرنے سے بچ جائیں گے، مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

حمزہ نے واضح کہا، جو شخص کردار کی کمزوری رکھتا ہے، وہ چاہے 1 شادی کرے یا 4، اگر نیت ٹھیک نہ ہو تو وہ باہر منہ مارنا نہیں چھوڑتا۔ بہت سے لوگ چار نکاح کرنے کے باوجود بھی باہر تعلقات رکھتے ہیں کیونکہ ان کی نیت ہی غلط ہوتی ہے، نہ کہ شادی کا مقصد۔

انہوں نے مزید کہا کہ، شادی کو گناہ سے بچنے کا نہیں بلکہ ذمہ داری، محبت اور وفاداری کے ساتھ نبھانے کا رشتہ سمجھنا چاہیے۔

ان کے مطابق نکاح زندگی بھر کا عہد ہے، لیکن اگر کسی شخص کا مقصد صرف گناہ سے بچنے کے بجائے عادت پوری کرنا ہو تو وہ شادی کے بعد بھی اپنی روش نہیں بدلتا۔ ایسا شخص چاہے ایک مہینے بعد، چھ مہینے بعد یا سال گزرنے پر، پھر وہی غلط کام کرے گا، کیونکہ اس کے نزدیک بیوی کچھ عرصے بعد اہم نہیں رہتی، اور وہ دوبارہ بیرونی راستے ڈھونڈنے لگتا ہے۔

حمزہ نے اس عمل کو اسلام میں سخت حرام قرار دیتے ہوئے کہا، باہر منہ مارنا کبیرہ گناہ ہے، اس کے لیے آخرت میں سخت جواب دینا ہوگا۔ اسے شادی سے نہ جوڑا جائے، نہ اس کے لیے کوئی جواز موجود ہے۔ اگر پوری زندگی شادی نہ بھی ہو، تب بھی اس گناہ سے بچنا لازم ہے۔

انہوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ، اللّٰہ نے مرد کو بے شک 4 شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن چند مخصوص حالات میں، اس کے ساتھ ہی اس نے یہ بھی کہا کہ ہوسکے تو ایک شادی ہی کرنا کیونکہ تم 1 سے زائد کے ساتھ انصاف نہیں کر پاؤ گے۔ ۔

Hamza Ali Abbasi On Cheating Habits And Multiple Marriages

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hamza Ali Abbasi On Cheating Habits And Multiple Marriages and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamza Ali Abbasi On Cheating Habits And Multiple Marriages to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2683 Views   |   05 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 November 2025)

باہر منہ مارنے والا 4 سے بھی خوش نہیں ہوگا۔۔ حمزہ علی عباسی کی باتوں نے شادیوں کے شوقین افراد کو مرچیں لگا دیں! کیا کچھ کہہ دیا؟

باہر منہ مارنے والا 4 سے بھی خوش نہیں ہوگا۔۔ حمزہ علی عباسی کی باتوں نے شادیوں کے شوقین افراد کو مرچیں لگا دیں! کیا کچھ کہہ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باہر منہ مارنے والا 4 سے بھی خوش نہیں ہوگا۔۔ حمزہ علی عباسی کی باتوں نے شادیوں کے شوقین افراد کو مرچیں لگا دیں! کیا کچھ کہہ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts