حاملہ خاتون ہرگز یہ چیزیں نہ کھائیں ماہرین کرتے ہیں ان سے خبردار کیونکہ۔۔۔

ماں بننا زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے اب اس خوشی اور نعمت کو حاصل کرنے کے لئے محنت بھی ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق چند ایسی غذائیں ہیں جو کہ آپ دورانِ حمل استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کی اور آنے والی نئی زندگی کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

٭ ابتدائی تین ماہ میں مشروبات کا استعمال

ماہرین کہتے ہیں کہ ابتدائی تین ماہ میں مشروبات کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے حمل ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

٭ گاجر

دورانِ حمل گاجر اور اس کا جوس دونوں چیزوں کو اجتناب کریں کیونکہ اس میں وٹامن اے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ آپ کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔

٭ مچھلی

مچھلی اگر آپ استعمال کررہی ہیں تو اچھی طرح دھو کر پکا کر پھر کھائیں اور خیال یہ رکھیں کہ جو بھی مچھلی کھارہی ہیں اس میں میتھائل مرکری مادے کی مقدار نہ ہو۔ اور اپنے معالج سے بھی مشورہ کرکے استعمال کریں تو بہتر ہے۔

٭ اسٹرابیری

اسٹرابیری خون بنانے میں مدد دیتی ہے لیکن اس کا استعمال حمل میں کرنا ٹھیک نہیں ہے، جسم میں پریشر اس سے بڑھتا ہے، لہٰذا اس کے استعمال سے گریز کریں۔

٭ پپیتا

پپیتے میں گوشت گلانے کی صلاحیت ہوتی ہے، لہٰذا یہ اسقاطِ حمل کا باعث بنتا ہے۔

٭ پائن ایپل

پائن ایپل میں برومیلین انزائم پایا جاتا ہے جو کہ بچے کی صحت کے لئے مضر ہے اس لئے اس کو ترک کرنا چاہیے۔

٭ سونف

سونف ٹھنڈی ہوتی ہے، اس کا زیادہ استعمال کرنا صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

٭ ٹماٹر کا جوس

ٹماٹر کے جوس سے یورک ایسڈ بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے، لہٰذا دورانِ حمل ٹماٹر کا استعمال کم رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

٭ انڈہ

انڈہ کبھی بھی ہاف بوائل نہ کھائیں، اور نہ ہی کچا انڈہ دودھ میں ڈال کر پئیں، انڈے کو اچھی طرح پکا کر کھائیں۔

٭ گوشت

بازار کا بنا ہوا گوشت نہ کھائیں، بلکہ گھر میں اچھی طرح دھونے کے بعد صاف ستھرے طریقے سے پکا کر کھائیں۔ اس سے جراثیم کی منتقلی کا خدشہ رہتا ہے۔

٭ چائے/ کافی

زیادہ مقدار میں چائے/ کافی کا استعمال جسم میں کیفین کی مقدار بڑھاتا ہے جو کہ اسقاطِ حمل کی وجہ بنتی ہے۔ اس لئے دن میں ایک مرتبہ چائے/کافی استعمال کریں۔

٭ دودھ

دودھ بھی خالص استعمال کرنا بہتر ہے کیونکہ کیمیکل ملا دودھ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

٭ چیز

چیز کا استعمال ترک کردیں کیونکہ اس سے جراثیموں سے پیدا ہونے والے انفیکشن کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور یقیناً آپ کے بچے کی نشوونما کے لئے بلکل ٹھیک نہیں ہے۔

٭ سافٹ ڈرنکس

سافٹ ڈرنکس کا تو قطعی استعمال دورانِ حمل نہ کریں کیونکہ اس کی تیزابیت سے آپ کی اور بچے کی صحت پر انتہائی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان اشیاء کے علاوہ آپ مکمل طور پر بازاری کھانوں سے جتنا اجتناب کریں گی یہ آپ کی صحت کے لئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Hamla Khawateen Ye Ghizain Na Khayen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hamla Khawateen Ye Ghizain Na Khayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamla Khawateen Ye Ghizain Na Khayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tooba  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8800 Views   |   20 Aug 2021
About the Author:

Tooba is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tooba is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 March 2024)

حاملہ خاتون ہرگز یہ چیزیں نہ کھائیں ماہرین کرتے ہیں ان سے خبردار کیونکہ۔۔۔

حاملہ خاتون ہرگز یہ چیزیں نہ کھائیں ماہرین کرتے ہیں ان سے خبردار کیونکہ۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حاملہ خاتون ہرگز یہ چیزیں نہ کھائیں ماہرین کرتے ہیں ان سے خبردار کیونکہ۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔