لیموں روزانہ استعمال ہونے والا جُز ہے جس کو کھانوں میں بھی ڈالا جاتا ہے اور خوبصورتی بڑھانے والے ٹوٹکوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور صاف صفائی میں بھی،ا س کے تقریباً ہر فائدے سے آپ واقف ہوں گے اور پودینہ جو کھانوں کے ساتھ ساتھ موڈ فریش کرنے اور نزلے زکام وغیرہ میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ دونوں چیزیں آپ کو الگ الگ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ مگر اگر ہم آپ کو ایک ایسی چیز بتادیں جو ان دونوں کا طرح سے جوڑ ہے اور ایک ہی چیز سے دو اہم سبزیوں کے فائدے آپ کو دے دے تو کیا ہی مزے کی بات ہے۔
اللہ تعالیٰ نے لیمن بام نامی ایک جڑی بوٹی بنائی ہے جس کے پتے پودینے کی طرح ہیں اور ذائقہ لیموں کی طرح کھٹا اور اس کے چھلکے کی طرح کڑوا بھی ہے۔ جب اس کے پتوں کو پیسا جاتا ہے تو خوشبو بالکل لیموں جیسی آتی ہے۔ یہ پودینے کے خاندان کی ایک جڑی بوٹی ہے جو پہاڑی علاقوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس کو حاصل کرنا مشکل نہیں، یہ بیل نما درختوں پر لگتی ہے۔
فائدے:
٭ نزلہ زکام اور کھانسی:
نزلہ زکام اور کھانسی یا انفیکشنز اور وائرل میں دوائیوں سے فائدہ نہیں مل رہا تو لیمن بام کی چائے پیئیں اور فرق خود دیکھیں۔٭ جسم میں سوزش:
خواتین کے جسم میں سوجن اور سوزش کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں، انہیں ہفتے میں 2مرتبہ لیمن بام کی چائے پینی چاہیے کیونکہ یہ بنانا بھی آسان ہے اور جسم کے لئے مفید بھی ہے۔
٭ جلد کی خوبصورتی:
جلد پر دانے، آئلی جلد، رنگت میں کمی، سورج کی شعاؤں سے جلا ہوا چہرہ، ہاتھوں اور پیروں کی کالی انگلیاں ۔۔ یہ ہر دوسری عورت کا مسئلہ ہے تو آپ بھی آج سے لیمن بام کے پاؤڈر کو دہی میں مکس کرکے جلد پر اپلائی کریں۔ قدرتی بلیچنگ طاقت سے خود کو خوبصورت بنائیں۔
٭ ماہواری کے مسائل:
جوان لڑکیوں اور خواتین میں ماہواری کے ہر قسم کے مسائل کا حل لیمن بام میں موجود ہے۔ بس اس کی چائے پی لیں اور ماہواری کی بے قاعدگی کو دور کریں۔
٭ ہاضمے کی تکلیف:
مردوں میں ہاضمے کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ وہ کھانا کھانے کے بعد دفاتر یا دکانوں میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ ان کے لیے لیمن بام کا پاؤڈر گرم پانی کے ساتھ چورن کی طرح پھانکنا مفید ہے۔
فائدے مند کیوں؟
لیمن بام میں ٹیننس اور ملیسینا نامی مرکبات پائے جاتے ہیں جو لیموں اور پودینے کا مرکب ہیں ان کے علاوہ یہ اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل ہے ۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Lemon Bam Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Bam Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.