ہمارے معاشرے میں ایک انسان کو اس طرح پرکھا جاتا ہے، جیسے کہ کسی مشین کو استعمال کرنے سے پہلے۔ ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم انسان ہیں اور احساسات اور صلاحیتوں میں مشین سے کہیں گناہ زیادہ بہتر ہیں اور ساتھ ہی ہر انسان میں اگر کوئی کمزوری ہے تو اس کے بدلے اس میں ایک منفرد صلاحیت بھی موجود ہے۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مشہور ریستوران نے اپنے ملازمین میں گویائی سے محروم افراد کو بھی روزگار کا موقع دیا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

سوشل میڈیا پیج پر اس مشہور ریستوران سے متعلق ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ گلشن برانچ میں یہ نوجوان بڑے ہی پُر جوش اور بااخلاق طریقے سے اپنا کام سر انجام دے رہا ہے۔
اگرچہ نوجوان سننے اور بولنے کی صلاحیت نہیں رکھتا لیکن پھر بھی آنے والے کسٹمرز کو مطمئن کرتا ہے، ہر وقت چہرے پر مسکراہٹ سجائے یہ نوجوان نے ہر ایک کے دل جیت لیے ہیں، جب خاتون نے اس نوجوان کی تصویر کھینچنا چاہی، تو اس پر بھی نوجوان نے خوشی خوشی رضامندی ظاہر کی۔
صارفین کی جانب سے ریستوران کے اس عمل کی تعریف بھی کی جا رہی ہے اور نوجوانوں کے لیے ایک نئی امید کی کرن تصور کی جا رہی ہے۔