ادرک کھانے کے ساتھ پینے میں بھی مفید ہے آپ بھی جانیں اور پائیں بھرپور صحت

ادرک نہ صرف ہمارے کھانوں میں ذائقہ ڈالتی ہے بلکہ ساتھ ہی ہماری صحت کے لیئے بھی اتنی ہی ضروری ہے کیونکہ اس میں ڈائیٹری فائبر، کیلشئیم، میگنیشئم، مینگنیز، وٹامن (بی، سکس، ای، بی 1، بی 2، بی 5)، زنک، فاسفورس، سوڈیم اور آئرن سمیت تمام ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ہماری اچھی صحت کی ضامن ہے۔ ادرک کو براہِ راست بھی استعمال کیا جاتا ہے اور رس بنا کر بھی کرتے ہیں۔ آج جانیں کہ ادرک کا صرف رس استعمال کرنا ہی آپ کو کون سے بڑے فوائد دے سکتا ہے۔

قوتِ مدافعت:
ادرک کا رس ہماری قوقتِ مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کیونکہ یہ اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل ہوتا ہے اس لیئے بغیر کسی نقصان کے جسم سے جراثیموں کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ساتھ ہی عام فلو، نزلے زکام کی شکایت میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر:
اس میں نائٹرک آکسائیڈ پایا جاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ شریانوں میں جمے ہوئے خون کا بہاؤ آسان کرتا ہے جس کی وجہ سے یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔نیز بڑھتے کولیسٹرول اور دل کی بیماری کو کنٹرول کرنے میں مفید ہوتا ہے۔

درد میں مفید:
ادرک میں سوزش ایجنٹ پائے جاتے ہیں جو جسم میں سوجن اور مختلف دردوں سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں جیسے کمر، دانت میں درد کا، دردِ شقیقہ وغیرہ میں مفید ہے۔

درد میں اس کو استعمال کرنے کا طریقہ:
زیتون کے تیل میں ایک چمچ ادرک کا جوس ملا کراس مرکب سے اپنی کمر یا مطلوبہ درد کی جگہ مالش کرلیں جلد افاقہ ہوگا۔

بالوں کی بہترین نشوونما:
بالوں کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں ادرک کا رس بہت کارآمد ہے کیونکہ اس میں بالوں کے فولیکلز کو مضبوط بنانے کی طاقت پائی جاتی ہے ۔ خشکی و سکری سمیت بالوں کی بہترین نشوونما میں ادرک کا رس مفید ہے۔

ہیئر ماسک کے طور پر استعمال کا طریقہ:
ادرک کا ہیئرماسک بنانے کے لیئے آپ کو چاہیئے :
ایک چمچ ادرک کا رس، 4 چمچ ناریل کا تیل، پسے ہوئے لونگ، 6 چمچ ناریل کا تیل اور 2 چمچ شہدمکس کرکے پیسٹ بنالیں اور اسے آدھے گھنٹے تک اپنے بالوں میں لگا رہنے دیں اور خشک ہونے پر سادے پانی سے بال دھو لیں۔

ایکنی سے نجات:
چہرے کے داغ دھبے، کیل مہاسے، ایکنی اور سکن برن کو دور کرنے میں ادرک کا رس بہت مفید ہے اس لیئے آپ اس کو اپنے چہرے پرروزانہ لگائیں اور جلدی مسائل کو کنٹرل کرنے میں مدد حاصل کریں۔

منہ کی بو سے نجات:
اس میں موجود وٹامن سی منہ کی گندی بو کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس لیئے اگر آپ درک اور لیموں رس مکس کرکے استعمال کریں تو یہ آپ کو مہکتی تازگی فراہم کرے گا۔

اس کو کیسے بنائیں ۔۔؟
اس کو بنانے کے لیئے آپ حسبِ ضرورت ادرک دھو کر چھیل لیں اور اس کو کاٹ لیں پھر بلینڈر میں ایک کپ پانی، ادرک کے ٹکڑے ، لیموں کا رس ، برف اور ایک چمچ شہد ڈال کر بلینڈ کرلیں لیجیئے تیار ہے آپ کا صحت و غذائی سے بھرپور ادرک کا رس۔

مضراثرات:
اس کا بہت زیاد ہ استعمال جسم میں سوزش اور جلن بڑھا دیتا ہے جس سے دانتوں میں درد کی شکایت ہوسکتی ہے لہٰذا اس کو محتاط ہوکر استعمال کیا جائے۔ بلا ضرورت بھی استعمال کرنا مضرِ صحت ہے۔

Ginger Juice Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ginger Juice Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ginger Juice Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6835 Views   |   12 Aug 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ادرک کھانے کے ساتھ پینے میں بھی مفید ہے آپ بھی جانیں اور پائیں بھرپور صحت

ادرک کھانے کے ساتھ پینے میں بھی مفید ہے آپ بھی جانیں اور پائیں بھرپور صحت ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ادرک کھانے کے ساتھ پینے میں بھی مفید ہے آپ بھی جانیں اور پائیں بھرپور صحت سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔