گٹھیا کا درد ادرک سے ختم ہوسکتا ہے لیکن اس کو استعمال کیسے کیا جائے؟ جانیں ماہرینِ غذائیت کی رائے

جوڑوں کا درد ایک عام بیماری بن گئی ہے جس میں صرف خواتین ہی نہیں مردوں میں بھی یہ درد بڑھنے لگا ہے جس کی وجہ سے چلنے پھرنے، اٹھنے بیٹھنے یہاں تک کہ لیٹتے وقت بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسے ہم گٹھیا کا درد بھی کہتے ہیں۔

گٹھیا کا درد کیا ہوتا ہے؟
گٹھیا جوڑوں کے درد کو کہتے ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب جسم سے یورک ایسڈ صحیح طریقے سے خارج نہیں ہوتا اور جسم کا دفاعی نظام اپنی ہی صحت مند بافتوں پر حملہ کرتا ہے اور یوں درد کی شدت بڑھ جاتی ہے۔
یورک ایسڈ اگر جسم سے پوری طرح خارج نہ ہو تو یہ جسم میں موجود کسی جوڑ میں چھوٹے ذروں کی شکل میں جمع ہونے لگتا ہے جس سے جوڑ میں حرارت اور خون کی گردش کم ہو جاتی ہے۔
امریکہ کے تحقیقاتی ادارہ مایو کلینک کے مطابق: بہت سی بیماریاں بھی گٹھیا کا باعث بن سکتی ہیں جن میں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطیس، خون میں چربی یا کولیسٹرول کی زیادتی وغیرہ۔ گٹھیا کے درد میں ادرک آپ کے لئے سب سے زیادہ مفید ہے، ماہرین کے مطابق:
'' ادرک اینٹی انفلامیٹری خصوصیات سے مزین ہے، اس کا روزانہ استعمال اس مرض کو ختم کرنے میں سب سے زیادہ مفید ہے۔ یہ پٹھوں کو اندر سے مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ جسم سے یورک ایسڈ کے اخراج کی اہم وجہ بنتی ہے اس میں شامل فائبر گٹھیا کے اندرونی نقصانات کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔''

ادرک کا استعمال کیسے کیا جائے؟

• کھانا بنانے میں:
ادرک استعمال کرنے کا عام طریقہ تو ہم سب کو معلوم ہے کیونکہ کھانوں کا ذائقہ ادرک کے بغیر ادھورا ہے۔ اس لئے کھانا بنانے میں تو اس کو لازمی استعمال کریں تاکہ کھانے کی غذائیت کے ساتھ ساتھ ادرک کی غذائیت بھی آپ کو مل سکے۔ یونیورسٹی آف جورجیا کی تحقیق کے مطابق: ''سبزیوں اور گوشت کے ساتھ ادرک کا استعمال آپ کی صحت کے لئے مفید ہے یہ آپ کے جسم کو جراثیم کے حملوں سے بچانے میں بھی مددگار ہے اور گٹھیا کے درد کو کنٹرول کرنے کا عام ذریعہ بھی ہے''۔

• ادرک کا جوس:
ادرک کا جوس انرجی ڈرنکس کی طرح فوری کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس میں کیلشیم اور اینٹی آکسیڈینڈس کی ایک جامع مقدار ہوتی ہے اس لئے آپ روزانہ کا معمول بنا کر اس جوس کو پیئیں تو آپ گٹھیا کے درد کے علاوہ بھی دیگر کئی مسائل سے بچ سکیں۔

بنانے کا طریقہ:
ایک انچ ادرک کا ٹکڑا لیں اس کو دھو کر چھیل لیں اور اس کے مذید چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں اس کے بعد اس کو بلینڈر میں ڈالیں ساتھ ہی ایک گلاس پانی اور دو لیموں کا رس شامل کریں۔
لیجیئے تیار ہے گھٹیا کے درد کی سستی سی دوائی۔ اب آپ اس کو روزانہ نہارمنہ پیئیں یا پھر دن میں کسی بھی وقت یہ آپ کی صحت کے لئے ہر طرح مفید ہے۔

• ادرک کے تیل کا مساج:
ادرک کا تیل ریلکسنٹ کے طور پر کام کرتا ہے جس سے اگر سر میں مالش کریں تو سر درد کنٹرول ہوگا، کمر درد، پیٹ درد غرضیکہ کسی بھی درد کی شکایت میں کریں یہ آپ کو فائدہ دے گا۔
بات یہاں گٹھیا کے درد کی ہے تو بتاتے چلیں کہ اطالوی ماہرین کہتے ہیں: ''ادرک کا تیل ان تمام مسائل کے لئے مفید ہے جن میں سوزش یا جلن اور درد کی شدت زیادہ ہو، اور گٹھیا بھی ان میں سے ایک ہے۔ آپ اپنے جوڑوں میں روزانہ دو وقت ادرک کے تیل کی مالش کریں اور ہفتہ بھر میں اس کے نتائج سے فائدہ اٹھائیں۔''

استعمال:
ادرک کے تیل کو براہِ راست آپ استعمال کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ کو گھٹنوں میں کوئی چوٹ یا زخم بھی ہے تو اس میں زیتون کا تیل مکس کرکے لگالیں اس سے زخم بھی بھر جائے گا اور درد کی شدت میں بھی کمی آجائے گی۔

احتیاط:
گٹھیا کے درد میں آپ ایسی خوراک سے پرہیز کریں جن میں پیورین مرکب کی مقدار زیادہ ہو جیسے: خمیر، سرخ گوشت، پھلیاں، مکھن، آئس کریم، کولڈرنکس، پالک وغیر شامل ہیں۔
آرتھرائٹس یا گھٹٰیا کے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے وزن کو کنٹرول رکھنا چاہیے۔

Ginger For Arthritis Pain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ginger For Arthritis Pain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ginger For Arthritis Pain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   23496 Views   |   09 May 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

گٹھیا کا درد ادرک سے ختم ہوسکتا ہے لیکن اس کو استعمال کیسے کیا جائے؟ جانیں ماہرینِ غذائیت کی رائے

گٹھیا کا درد ادرک سے ختم ہوسکتا ہے لیکن اس کو استعمال کیسے کیا جائے؟ جانیں ماہرینِ غذائیت کی رائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گٹھیا کا درد ادرک سے ختم ہوسکتا ہے لیکن اس کو استعمال کیسے کیا جائے؟ جانیں ماہرینِ غذائیت کی رائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔