کچھ تو تین تین شادیاں کر کے بیٹھے ہیں۔۔ ہروز سبزواری نے پہلی بیوی پر سوتن لانے والے مردوں پر تنقید کرتے ہوئے کیا کہا؟

Behroze Sabzwari Criticized Men With Multiple Marriages

بہروز سبزواری—پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا وہ نام جو دہائیوں سے اپنی عمدہ اداکاری سے دل جیتتا آیا ہے۔ تھیٹر، ریڈیو اور فلم نیلوفر میں بھی ان کی کارکردگی نے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ صاف گوئی اور بے باکی بھی ان کی پہچان ہے، جس کی وجہ سے وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

اسی بے باکی کا ایک اور رنگ اُس وقت نظر آیا جب وہ وصی شاہ کے پروگرام زبردست میں شریک ہوئے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ان مردوں کے بارے میں کھل کر بات کی جو پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کر لیتے ہیں۔

بہروز سبزواری نے کہا، "آپ نے دوسری شادی کے بارے میں پوچھا، تو بات سن لیں ـــــ اگر آپ کی پہلی بیوی زندہ ہے، چاہے جیسی بھی ہے، وہ اللہ کا انمول تحفہ ہے۔ اُس کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کرنا بہت بڑی آزمائش بن سکتا ہے۔ زندگی۔۔۔۔ چھوڑیں، میں کہنا نہیں چاہتا۔ اب کسی کو برا لگے تو اس کے لیئے معذرت مگر، اگر آپ کی بیوی اچھی ہے تو پھر دوسری شادی کیوں کرنا؟ مثال کے طور پر اقرار الحسن— وہ تین بار نکاح کر چکے ہیں، اب اگر وہ ایک اور کر لیں تو ہم کیا ہی کر لیں گے؟ ابھی ابھی فلائٹ میں ان سے ملاقات ہوئی، اسی لیے ان کا نام فوراً ذہن میں آگیا۔"

پاکستانی شوبز میں اقرار الحسن، شبیر جان، عابد علی، محمود اسلم، شعیب ملک اور کئی فنکار ایسے ہیں جنہوں نے پہلی شریکِ حیات کے ہوتے ہوئے دوبارہ نکاح کیا— اور یہی موضوع ہمیشہ بحث چھیڑ دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر بہروز سبزواری کی یہ رائے تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور لوگ اس بیباک گفتگو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

Behroze Sabzwari Criticized Men With Multiple Marriages

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Behroze Sabzwari Criticized Men With Multiple Marriages and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Behroze Sabzwari Criticized Men With Multiple Marriages to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   14 Views   |   09 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 December 2025)

کچھ تو تین تین شادیاں کر کے بیٹھے ہیں۔۔ ہروز سبزواری نے پہلی بیوی پر سوتن لانے والے مردوں پر تنقید کرتے ہوئے کیا کہا؟

کچھ تو تین تین شادیاں کر کے بیٹھے ہیں۔۔ ہروز سبزواری نے پہلی بیوی پر سوتن لانے والے مردوں پر تنقید کرتے ہوئے کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچھ تو تین تین شادیاں کر کے بیٹھے ہیں۔۔ ہروز سبزواری نے پہلی بیوی پر سوتن لانے والے مردوں پر تنقید کرتے ہوئے کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts