چہرے کی حفاظت کلینزنگ کے ساتھ ! جانئے گھر پر کلینزنگ کرنے کے 8 طریقے

چہرہ انسانی شخصیت کا آئینہ ہے ہم جس طرح کی سوچ رکھتے ہیں اور غذا لیتے ہیں وہ سب چہرے سے نمایاں ہو تی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر خاص توجہ دینی چاہئے اور اس کی حفاظت اور صفائی کا خیال رکھنا چاہئے ، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم دن کا زیادہ تروقت گھر سے باہر مختلف کاموں کے لئے گرمی اور آلودہ فضا میں گزارتے ہیں ،دھول مٹی اور پانی کی کمی سے ہماری جلد بے رونق ہونے لگتی ہے دن کے اختتام پر ہماری جلد کافی حد تک خراب ہو چکی ہوتی ہے اسی لئے رات سونے قبل کلینزنگ کرنا از حد ضروری ہے تاکہ چہرہ اپنی تروتازگی برقرار رکھ سکے ار اس کی رونق لوٹ آئے ۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ گھر میں موجود چیزوں سے کس طرح کلینزنگ کر سکتے ہیں ۔

دودھ اور لیموں کا رس

گھر پر کلنزنگ کے لئے دودھ یا بلائی میں لیموں کا رس ملا کر استعمال کریں اس طرح سے نہ صرف جلد صاف ہو جائے گی بلکہ چہرہ کھل اٹھے گا ۔

شہد اور روغن زیتوں

شہد ،زیتون کا تیل،جوکا آٹا اور تھوڑا سا پانی ملاکر آچھی طرح مکس کریں یہ ایک آمیزے کی شکل میں تیار ہو جائے گا ۔ اب اسے چہرے پر ہلکے ہاتھ سے لگائیں اور چند منٹ بعد پانی سے دھولیں ۔ چہرے سے تمام میل صاف ہو جائے گا ۔

خشخاص اور بادام

خشخاص اور بادام کو باریک پیس لیں پھر اس میں دودھ ملا کر مکس کریں ۔ رات سونے پہلے اسے چہرے پر لگا کر اچھی طرح مساج کریں ۔ اور صبح کو چہرہ دھو لیں اس سے نہ صرف چہرے سے گرد دور ہو گی بلکہ چہرے کی رنگت بھی صاف ہو گی کیونکہ یہ ایک بہترین اسکرب ہے ۔

جو کا آٹا

چہرے پر جمی دھول اور گرد صاف کرنے کے لئے ایک بہت ہی آسان طریقہ یہ ہے کہ جو کا آٹالے کر اس میں چند قظرے لیموں کا رس شامل کریں پھر اس آمیزے سے چہرے پر انگلیوں کی پو روں کی مدد سے اچھی طرح مساج کریں اس طرح جلد کی رنگت مزید نکھر جائے گی ۔

بیسن اور ہلدی

بیسن ،ہلدی اور دودھ کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں ، اب اسے چہرے اور گردن پر لگائیں کچھ دیر بعد چہرہ دھولیں ۔ اس سے نہ صرف چہرہ کا میل دور ہوگا بلکہ وہ چمکنے لگے گا ۔

کھیرا اور دہی

کھیرے اور دہی کو بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کریں یہ ایک پیسٹ کی طرح بن جائے گا ،ا ب اسے چہرے پر لگائیں چہرہ صاف ہو جائے گا ۔

ناریل کا تیل اور شہد

ناریل کا تیل،شہد اور دہی کو آپس میں اچھی طرح ملائیں ،اور چہرے پر لگائیں ہلکا سا مساج کریں ۔ یہ چہرے کی رونق بحال کرے گا ۔

عرق گلاب اور لیموں کا رس

چہرے کی صفائی کے لئے عرق گلاب یالیموں کے رس میں کاٹن پیڈ (روئی) کو ڈبو کر اس سے چہرہ صاف کریں ،یہ بہترین کلینزنگ کا کام کرے گا ۔

Chehry Ki Hifazat Cleansing Ke Sath

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Ki Hifazat Cleansing Ke Sath and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Ki Hifazat Cleansing Ke Sath to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5404 Views   |   11 Dec 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

چہرے کی حفاظت کلینزنگ کے ساتھ ! جانئے گھر پر کلینزنگ کرنے کے 8 طریقے

چہرے کی حفاظت کلینزنگ کے ساتھ ! جانئے گھر پر کلینزنگ کرنے کے 8 طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے کی حفاظت کلینزنگ کے ساتھ ! جانئے گھر پر کلینزنگ کرنے کے 8 طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔