گیس ختم کرنے کے چند آسان گھریلو نسخے

صحت انسان کو کام کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، اکثر ایسی بیماریاں ہوتی ہیں جن پر ہم سنجیدگی سے غور و فکر کرتے ہیں۔ مگر کچھ بیماریاں ایسی بھی ہیں جنہیں ہم اہمیت نہیں دیتے ہیں۔
یہی بیماریاں ہماری روزمرہ زندگی میں مشکلات کا باعث بنتی ہیں۔ ایسی ہی ایک بیماری گیس کی بیماری اور پیٹ کا درد ہے۔ گیس کی بیماری انسان کو دوسروں کے سامنے بھی شرمندہ کر سکتی ہے۔ آج آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح گیس کی -شکایت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اکثر گیس کی وجہ سے پیٹ میں درد کی شکایات بھی سامنے آتی ہیں۔

پیدل چلنا:

پیدل چلنے سے گیس کی شکایت میں کمی ہو سکتی ہے، تیز رفتار چلنا گیس کو کم کر سکتا ہے۔

سبز چائے:

سبز چائے نہ صرف آپ کی صحت کے لیے اچھی ہے بلکہ گیس کی شکایت کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

سونف:

سونف ایک ایسی قدرتی غذا ہے جس میں بے شمار فوائد موجود ہیں۔ توے پر بھونی ہوئی سونف کو ایک برنی میں رکھ لیں جس میں ہوا نہیں آتی ہو۔ اور روزانہ دن میں تین چمچ کھالیں۔ اس طرح بھی گیس کی شکایت کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ہلدی:

ہلدی ایک ایسا مصالحہ ہے جو کہ گیس کے خلاف موئثر ثابت ہو سکتا ہے۔

کالی مرچ کی چائے:

کالی مرچ کی چائے گیس کی شکایت کو کم کر سکتی ہے۔ کالی مرچ کی چائے کے لیے 7 سے 8 کالی مرچ، ایک چمچ چائے کی پتی اور چینی کو ڈیڑھ کپ پانی میں ملا لیں اور پکا کر اسے پی لیں۔ کالی مرچ کی چائے بھی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

By Sameer  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5523 Views   |   17 Jul 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about گیس ختم کرنے کے چند آسان گھریلو نسخے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (گیس ختم کرنے کے چند آسان گھریلو نسخے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.