اگر ٹھیک نہ ہوئے تو ایک ہفتہ بعد پھر آجانا ۔۔ اس مریض کی ڈھیروں دوائیوں کے ساتھ تصویر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

ڈاکٹروں کا کام مریض کا علاج کرنا اور انہیں ایسی دوائیاں فراہم کرنا ہوتا ہے جن سے وہ ایک بار میں صحتیاب ہوجائیں اور انہیں واپس آنے کی دوبارہ ضرورت پیش نہ آئے۔

مگر حقیقت میں کچھ اور ہی معاملہ دیکھنے میں آتا ہے۔ کئی سرکاری و نجی اسپتالوں میں مریضوں کو مہنگی دوائیں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے جس سے غریب کی ساری جمع پونجی ادویات میں خرچ ہوجاتی ہے اور دیگر ضروری اشیاء کے لیے جب سے پیسے ختم ہوجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک مریض کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں اس کے ہاتھ میں بہت سارے دوائیوں کے ڈبے دیکھے جا سکتے ہیں۔

وہیں ایک جانب مریض کے نام کی پرچی بھی دیکھی جا سکتی ہے جس میں کئی ادویات لکھ دی گئی ہیں۔ پوسٹ کے اوپر کیپشن درج ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ اگر ٹھیک نہ ہوئے تو ایک ہفتہ بعد پھر آجانا۔ اگر ایسا کہا جائے کہ یہ ڈاکٹروں کا مریض کے ساتھ ظلم ہے تو غلط نہ ہوگا۔

اس کیپشن کے لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ڈاکٹرز مریضوں کے ساتھ لوٹ مار کا بازار گرم رکھتے ہیں۔ یہاں تمام ڈاکٹروں کا تذکرہ نہیں ہو رہا، بہت سے طبیب ایسے بھی ہیں جو مریضوں کا درد سمجھتے ہیں اور انہیں جلد سے جلد صحتیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

مریض کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر ہر طرف وائرل ہو رہی ہے۔ مریض کے چہرے پر مسکراہٹ تو نظر آرہی ہے کیونکہ اسے یقین ہے کہ وہ ان ساری دوائیوں سے صحتیاب ہوجائے گالیکن حقیقت کیا ہے وہ اس سے شاید لاعلم نظر آتا ہے۔

Agar Theek Na Huye To Dobara Ajana

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Agar Theek Na Huye To Dobara Ajana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Agar Theek Na Huye To Dobara Ajana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   4057 Views   |   02 Oct 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر ٹھیک نہ ہوئے تو ایک ہفتہ بعد پھر آجانا ۔۔ اس مریض کی ڈھیروں دوائیوں کے ساتھ تصویر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

اگر ٹھیک نہ ہوئے تو ایک ہفتہ بعد پھر آجانا ۔۔ اس مریض کی ڈھیروں دوائیوں کے ساتھ تصویر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر ٹھیک نہ ہوئے تو ایک ہفتہ بعد پھر آجانا ۔۔ اس مریض کی ڈھیروں دوائیوں کے ساتھ تصویر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔