ہاتھ نہیں بغل سے پیڑا بناتے ہیں ۔۔ بازار کا ذائقہ دار کھانا بنانے والے ایسا بھی کرتے ہیں، دیکھیں ویڈیو

سموسمے ہوں یا پکوڑے، دال چاول ہوں یا پاپڑی چاٹ، کچوریاں ہوں یا جلیبیاں گھر میں چاہے جتنی محنت اور صفائی سے بنا لو لیکن بازار جیسا ذائقہ اور مزہ بالکل نہیں آتا۔ کچھ لوگ تو ذائقے پر کمپرومائز کرکے اپنیصحت کا خیال کرتے ہوئے گھر کے بنے ہوئے کھانے کو کھا لیتے ہیں مگر کچھ لوگوں کی زبان کو جب بازاری ذائقے کی عادت ہو جائے تو وہ بس یہی چاہتے ہیں کہ انہیں بازار کا پکا ہوا کھانا ہی ملے۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ جو بازار میں ٹھیلوں اور ہوٹلوں میں بنانے والے لوگ ہیں وہ آپ کی طرح آپ کی صحت اور آپ کے ذائقے کو بھی ملحوظِ خاص رکھتے ہیں؟ اس کا جواب ہر لحاظ سے نا ہی ہے کیونکہ گھر میں تو آپ ایک دن سے زیادہ دنوں کا رکھا ہوا کھانا ہر گز کھانا پسند نہیں کرتے مگر بازار کا 3 سے 4 دن کا کھانا بھی شوق سے چٹخارے لے کر کھا لیتے ہیں اور آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ کھانا کیسا ہے ۔۔

ہم یہاں بازاری کھانے کی اس حڈ تک برائی بھی نہیں کر رہے کہ آپ کھان ہی چھوڑ دیں، مگر ایک مرتبہ یہ ویڈیو بھی ضرور دیکھ لیں:

ویڈیو دیکھ کر آپ کو اندازہ تو ہوگیا ہوگا کہ یہ آدمی کیسے ایک ہاتھ نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بغل کا سہارا لیتے ہوئے گندگی سے پکوڑے بنا رہا ہے۔ یہاں اس کی ہمت کی داد بھی دیتے ہیں وہیں آپ بھی جب اس طرح کے کھانے والوں کے پاس جائیں تو ایک مرتبہ ان کا کھانا پکانے کا طریقہ بھی دیکھ آئیں ۔۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1446 Views   |   22 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ہاتھ نہیں بغل سے پیڑا بناتے ہیں ۔۔ بازار کا ذائقہ دار کھانا بنانے والے ایسا بھی کرتے ہیں، دیکھیں ویڈیو and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ہاتھ نہیں بغل سے پیڑا بناتے ہیں ۔۔ بازار کا ذائقہ دار کھانا بنانے والے ایسا بھی کرتے ہیں، دیکھیں ویڈیو) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.