یوٹیوب بند ہوگیا تو آپ کیا کریں گے فہد تو پھر بھی کام پر جائے گا۔۔ رجب بٹ کی تنقید پر شمعون عباسی بھی کود پڑے ! آڑے ہاتھوں لے لیا

Shamoon Abbasi on Rajab Butt Statement Against Fahad Mustafa

"میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ فہد مصطفیٰ ایک بڑا نام ہے۔ وہ پچھلے 20 سالوں سے انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ایک اداکار اپنی محنت اور کام کی بدولت ہر شعبے میں فین بناتا ہے۔ اداکار صبح سویرے گھر سے نکل کر کام، لوکیشنز اور ادائیگیوں کی تلاش میں رہتا ہے۔ ان کا معمول انتہائی سخت اور تھکا دینے والا ہوتا ہے، مگر آپ کے لیے اسے سمجھنا مشکل ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ کمتر ہیں، لیکن جس انداز میں آپ تکبر سے بات کرتے ہیں، وہ مثبت نہیں ہے۔ تمام ڈیجیٹل کریئیٹرز، چاہے وہ یوٹیوب، ٹک ٹاک یا انسٹاگرام پر کام کر رہے ہوں، وہ انہی پلیٹ فارمز پر انحصار کرتے ہیں۔ خدا نہ کرے اگر یہ پلیٹ فارمز بند ہو جائیں، تو آپ کیا کریں گے؟ مگر فہد مصطفیٰ پھر بھی اپنے کام پر جائیں گے۔"

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی نے حال ہی میں راجب بٹ کے فہد مصطفیٰ پر دئیے گئے بیان پر ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے نہایت عاجزی مگر مضبوط لہجے میں یوٹیوبر کو آئینہ دکھایا۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب فہد مصطفیٰ نے فیملی وی لاگرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یہ لوگ اپنی فیملیز کو بیچ کر کنٹینٹ بنا رہے ہیں۔" اس پر راجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ ایسے افراد کی عزت نہیں کر سکتے جو سینئرز کی طرح برتاؤ نہیں کرتے۔

شمعون عباسی نے اپنے بیان میں راجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک اداکار برسوں کی محنت، جدوجہد اور سخت روٹین کے بعد اپنا مقام حاصل کرتا ہے، جبکہ ڈیجیٹل کریئیٹرز کا تمام انحصار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کبھی یوٹیوب، انسٹاگرام یا ٹک ٹاک بند ہو جائے، تو ایسے کریئیٹرز کے پاس کچھ نہیں بچے گا، مگر ایک اداکار، چاہے کچھ بھی ہو جائے، اپنے کام پر جائے گا۔

یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی۔ کچھ صارفین نے شمعون عباسی کی حمایت کی اور کہا کہ اداکاری ایک باوقار پیشہ ہے، جبکہ کچھ نے راجب بٹ کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کریئیٹرز بھی آج کے دور میں ایک انڈسٹری کا حصہ بن چکے ہیں۔

Shamoon Abbasi On Rajab Butt Statement Against Fahad Mustafa

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shamoon Abbasi On Rajab Butt Statement Against Fahad Mustafa and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shamoon Abbasi On Rajab Butt Statement Against Fahad Mustafa to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1260 Views   |   05 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 March 2025)

یوٹیوب بند ہوگیا تو آپ کیا کریں گے فہد تو پھر بھی کام پر جائے گا۔۔ رجب بٹ کی تنقید پر شمعون عباسی بھی کود پڑے ! آڑے ہاتھوں لے لیا

یوٹیوب بند ہوگیا تو آپ کیا کریں گے فہد تو پھر بھی کام پر جائے گا۔۔ رجب بٹ کی تنقید پر شمعون عباسی بھی کود پڑے ! آڑے ہاتھوں لے لیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یوٹیوب بند ہوگیا تو آپ کیا کریں گے فہد تو پھر بھی کام پر جائے گا۔۔ رجب بٹ کی تنقید پر شمعون عباسی بھی کود پڑے ! آڑے ہاتھوں لے لیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔