لوگ مذاق اڑاتے تھے اس لئے 36 کلو وزن کم کرلیا۔۔ امبر خان کی بیٹی نے صرف 6 ماہ میں موٹاپا کیسے کم کیا؟ جانیں

وزن کم کرنا ایک صبر آزما اور طویل مرحلہ ہے لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہوتے ہی جو اپنی مضبوط قوت ارادی سے یہ کام چند ماہ میں ہی انجام دے دیتے ہیں اور اسمارٹ ہو کر آس پاس کے لوگوں کو حیران کر دیتے ہیں۔

“میں نے صرف 6 مہینے میں 36 کلو وزن کم کیا ہے۔ اس کی وجہ انٹرمیٹٹنٹ فاسٹنگ تھی۔ میں 18 گھنٹے تک کچھ نہیں کھاتی تھی“

یہ کہنا ہے مشہور ٹی وی میزبان امبر خان کی بیٹی الیزے خان کا جنھوں نے حال ہی میں اپنا وزن بہت زیادہ کم کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ امبر خان نے اپنے ئوٹیوب وی لاگ میں الیزے کے وزن کم کرنے کے کچھ ایسے طریقے بتائے ہیں جن سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

الیزے نے بتایا کہ جب انھوں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی اور واپس آکر اپنا پروگرام یوٹیوب پر دیکھا تو وہاں اپنے موٹاپے پر تنقید نے انھیں دلبرداشتہ کردیا تھا جس کے بعد انھوں نے وزن کم کرنے کی ٹھانی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وہ وزن کم کرچکی تھیں جس میں وہ کچھ بھی نہیں کھاتی تھیں۔ اس لئے جتنی جلدی ان کا وزن کم ہوا تھا اتنی تیزی سے ہی ان کا موٹاپا پہلے سے بھی زیادہ بڑھ کر واپس آگیا تھا اس لئے اس بار انھوں نے انٹرمیٹٹنٹ فاسٹنگ کی۔

اس بارے میں الیزے نے بتایا کہ وہ رات کو کھانا کھاتی تھیں اور پھر اگلے دن دوپہر میں وہ کبھی کیلا یا پھر دودھ میں 2 سے 3 چمچ دلیہ ڈال کر کھاتی تھیں اور اس کے بعد جم چلی جاتی تھیں۔ الیزے نے بتایا کہ دلیہ کھانے کا مقصد ان کا یہ ہوتا تھا کہ جسم میں فائبر جائے کیوں کہ فائبر وزن نہیں بڑھاتا اور پیٹ بھی بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

جم سے واپسی کے بعد الیزے 45 منٹ تک کچھ نہیں کھاتی تھیں اور ڈیٹوکس جوس بنوا کر پیتی تھیں جس میں آدھا سیب، تھوڑا سا پودینہ اور کھیرا وغیرہ بنا کر پیتی تھیں۔ اس کے بعد وہ تھوڑا سا کھانا کھاتی تھیں اور پھر 18 گھنٹے تک کچھ نہیں کھاتی تھیں۔ الیزے کا کہنا تھا کہ بغیر ڈائیٹنگ کیے صرف ورزش سے وزن کم کرنا ممکن نہیں ہے اس لئے ورزش کے ساتھ ڈائٹنگ کرنی ضروری ہے۔

Amber Khan Ne 36Kg Kese Kam Kia

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amber Khan Ne 36Kg Kese Kam Kia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amber Khan Ne 36Kg Kese Kam Kia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2122 Views   |   04 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

لوگ مذاق اڑاتے تھے اس لئے 36 کلو وزن کم کرلیا۔۔ امبر خان کی بیٹی نے صرف 6 ماہ میں موٹاپا کیسے کم کیا؟ جانیں

لوگ مذاق اڑاتے تھے اس لئے 36 کلو وزن کم کرلیا۔۔ امبر خان کی بیٹی نے صرف 6 ماہ میں موٹاپا کیسے کم کیا؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگ مذاق اڑاتے تھے اس لئے 36 کلو وزن کم کرلیا۔۔ امبر خان کی بیٹی نے صرف 6 ماہ میں موٹاپا کیسے کم کیا؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔