ماں مری تو بیٹیوں نے صائمہ کو قبول نہیں کیا.. سوتیلے بچوں کے دل میں جگہ بنانے کے لئے صائمہ نے کیا کچھ کیا؟ سید نور کے انکشافات

"میں اور صائمہ فلم ’چوڑیاں‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے. اس کے بعد ہم نے مختلف فلمیں ساتھ کیں. ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھنے بھی لگے تھے تو ایک دن ہم دونوں باتیں کر رہے تھے تو میں نے ان کا ہاتھ تھام لیا جس پر صائمہ نے فوراً کہا کہ اب جب کہ آپ نے میرا ہاتھ تھام لیا ہے تو کبھی مت چھوڑیے گا"

یہ کہنا ہے پاکستان کے نامور ڈائریکٹر اور فلمساز سید نور کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی اور اپنی دوسری اہلیہ صائمہ سے محبت کے بارے میں گفتگو کی.

سید نور کا کہنا تھا کہ جب صائمہ نے مجھ سے ہاتھ کبھی نہ چھوڑنے کا کہا تو یہ میرے لیے محبت کا ایک امتحان تھا اور پھر میں نے ان کا ہاتھ ہمیشہ کے لیے تھامنے کا فیصلہ کر لیا۔

میری پہلی اہلیہ رخسانہ بہت دلیر عورت تھیں اور میری دوسری شادی کے بعد کافی پریشان تھیں لیکن بعد میں اُنہیں احساس ہوا کہ میں اپنی محبت میں سچا ہوں اس لیے اُنہوں نے مجھے صائمہ کو بیوی کی حیثیت سے تمام قانونی حقوق دینے کی اجازت دے دی۔ میں نے رخسانہ سے اجازت ملنے کے بعد اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے سید نور کا کہنا تھا کہ میری بڑی بیٹیاں رخسانہ کے انتقال کے فوراً بعد شادی کر کے ملک سے باہر جا چکی تھیں اور انہوں نے اس وقت صائمہ کو میری بیوی کی حیثیت سے قبول نہیں کیا تھا۔

جبکہ میرا بیٹا شازل کافی چھوٹا تھا تو صائمہ نے ہی اس کی دیکھ بھال کرنا شروع کی جس کے بعد میرے بچوں کے دل میں صائمہ کے لیے محبت پیدا ہوئی اور اب میرے بچوں کے صائمہ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

Syed Noor Opens Up About Saima Relationship With Step Kids

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Syed Noor Opens Up About Saima Relationship With Step Kids and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Syed Noor Opens Up About Saima Relationship With Step Kids to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4503 Views   |   19 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ماں مری تو بیٹیوں نے صائمہ کو قبول نہیں کیا.. سوتیلے بچوں کے دل میں جگہ بنانے کے لئے صائمہ نے کیا کچھ کیا؟ سید نور کے انکشافات

ماں مری تو بیٹیوں نے صائمہ کو قبول نہیں کیا.. سوتیلے بچوں کے دل میں جگہ بنانے کے لئے صائمہ نے کیا کچھ کیا؟ سید نور کے انکشافات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں مری تو بیٹیوں نے صائمہ کو قبول نہیں کیا.. سوتیلے بچوں کے دل میں جگہ بنانے کے لئے صائمہ نے کیا کچھ کیا؟ سید نور کے انکشافات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔