Mitti Ke Bartan Ke Fayde
گرمیوں میں ٹھنڈے پانی کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے دورِجدید میں پانی ٹھنڈا کرنے کے لئے فرج یا کولر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آج سے چند برس قبل پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے مٹی سے بنے ہوئے مٹکوں کا سہارا لیا جاتا تھا۔ زمینی مٹی سے قدرتی طور پر بے شمار معدنیات اور وٹامنز حاصل کیے جاتے ہیں اسی طرح مٹی کے برتن کا استعمال کر کے بھی ان وٹامنز اور منرلز سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔
نظام ہاضمہ
پلاسٹک کی بوتلوں کو بنانے کے لئے اکثر بی پی اے کا استعمال کیا جاتا ہے جو کے انتہائی خطرناک کیمکل ہے . مٹکے کے پانی میں کسی بھی قسم کا کیمکل شامل نہیں ہوتا مٹکے کا پانی جسم میں ٹیسٹوسٹیرون متوازن رکھتا ہے اور ہاضمے کا بہتر بناتا ہے۔
الکا لائن سے مالامال
مٹی الکا لائن حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریع ہے الکا لائن جسم میں پی ایچ لیول کو اعتدال میں رکھتا ہے مٹی میں الکلائن کی فراہمی ہونے کی وجہ سے یہ پیٹ درد، معدے کی سوزش، تیزابیت اور دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے۔
گلے کے لیے مؤثر
زیادہ ٹھنڈا پانی گلے کے غدود کو نقصان پہنچتا ہے جو اکثر کھانسی اور گلے کے دوسرے مسائل کی وجہ بنتا ہے اس کے برعکس مٹکے کا پانی ایک ہی درجہ حرارت پر برقرا رہتا ہے اس وجہ سے یہ کسی بھی قسم کے گلے کے مسائل کی وجہ نہیں بنتا۔
ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ
گرمی میں مٹکے کا پانی استعمال کرنا جسم میں نیوٹریشن،وٹامن گلوکوز کو متوازن رکھتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشے سے محفوظ رکھتا ہیجب کہ مٹکے کا پانی دن بھر تازگی اور تسکین فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی صحت کو تحفظ دیتا ہے۔
مٹکے کا پانی ٹھنڈا رہتا ہے
مٹکے کے اندر پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے اور ساتھ ہی مٹی کی معدنیاتی نعمت سے بھی بھر پور رکھتا ہے۔مٹکے کا پانی قدرتی طور پر بدلتے ہوئے موسم کے حساب سے ٹھنڈا رہتا ہے۔
In summer days we drink chilled water more than other days. In this modern age, we use refrigerator or cooler in order to chill the water. However do you some years ago, people used earthen pots in order to keep water cold. The earth soil is highly rich with minerals and vitamins. Therefore it is a fact that drinking water with clay pitchers and clay and earthen pots, we can benefit with these minerals.
Following are exclusive clay pot water benefits in Urdu (Mitti Ke Bartan Ke Fayde).
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mitti Ke Bartan Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mitti Ke Bartan Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
Clay Pot Water Benefits
Clay Pot Water Benefits ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Clay Pot Water Benefits سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔