مرد اپنے گھر والوں کے لیے کماتا ہے، اپنا خیال رکھنا بھول جاتا ہے ۔۔ نادیہ افغان نے مردوں کی کن الفاظ میں تعریف کردی؟ دیکھئے ویڈیو

معروف پاکستانی شوبز اداکارہ نادیہ افغان کا کہنا ہے کہ دنیا میں باپ سے بڑھ کر کوئی بے لوث محبت نہیں کرتا لیکن ہم بحثیت معاشرہ ان کی کبھی تعریف نہیں کرتے۔

تصاویر اور ویڈیوز شئیرنگ کی مشہور ایپلیکیشن انسٹا گرام پر نادیہ کا ایک ویڈیو کلپ مداحوں کی خاص توجہ کا مرکز بن رہا ہے جس میں انہیں مردوں کے لیے آواز بلند کرتے اور ان کی خدمات کو داد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ وائرل کلپ ان کے نجی فیشن میگزین کے پوڈ کاسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو سے لیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہےکہ ہم کبھی مردوں خاص طور سے باپ کی خدمات، بے لوث محبت کی بات ہی نہیں کرتے، ذکر ہوتا ہے صرف ماں ہی کا۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک آدمی اپنے اہلِ خانہ کی خاطر روزگار کمانے کے لیے صبح گھر سے نکلتا ہے اور رات کو واپس آتا ہے، وہ اپنی اولاد کے لیے کماتا ہے اور گھر آ کر اپنا سب کچھ اپنی اولاد، بیوی، اپنے اہلِ خانہ کو دے دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرد اپنے لیے کچھ نہیں رکھتے بلکہ سب کچھ اپنے اہل خانہ کے اخراجات پر خرچ کردیتے ہیں، بیشتر گھروں میں تو بیویاں ہی اپنے شوہروں کی ضروریات کا خیال رکھ رہی ہوتی ہیں ورنہ انہیں اپنا خیال بھی نہیں ہوتا۔

نادیہ افغان نے یہ بھی کہا کہ مرد کو بچپن سے یہ ہی سکھایا جاتا ہے کہ تم ذمے دار ہو، تمہیں سب کا خیال رکھنا ہے، ایسے میں وہ اپنا خیال رکھنا ہی بھول جاتا ہے جو کہ افسوس کی بات ہے۔

Nadia Afghan Ne Mardon Ki Tarif Kardi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Afghan Ne Mardon Ki Tarif Kardi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Afghan Ne Mardon Ki Tarif Kardi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1237 Views   |   07 Dec 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مرد اپنے گھر والوں کے لیے کماتا ہے، اپنا خیال رکھنا بھول جاتا ہے ۔۔ نادیہ افغان نے مردوں کی کن الفاظ میں تعریف کردی؟ دیکھئے ویڈیو

مرد اپنے گھر والوں کے لیے کماتا ہے، اپنا خیال رکھنا بھول جاتا ہے ۔۔ نادیہ افغان نے مردوں کی کن الفاظ میں تعریف کردی؟ دیکھئے ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مرد اپنے گھر والوں کے لیے کماتا ہے، اپنا خیال رکھنا بھول جاتا ہے ۔۔ نادیہ افغان نے مردوں کی کن الفاظ میں تعریف کردی؟ دیکھئے ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔