مردوں کو گنچ پن سے بچانے والے 4 بہترین تیل استعمال کریں جو بالوں کو گرنے سے روکیں اور نظر آئیں ہمیشہ جوان

آج کل مرد حضرات کے بال معمول سے زیادہ تعداد میں جھڑنے لگے ہیں۔ جب کسی مرد کو اپنے بالوں کے گرنے کا احساس ہوتا ہے تو اس کے اندر ایک بے چینی اور پریشانی پیدا ہوجاتی ہے اور اسے فوری طور پر کوئی حل سمجھ نہیں آتا اور یہ ایک خوفزدہ کرنے والی بات لگتی ہے۔
ایسی صورتحال میں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اس سے تو بس بالوں کے گرنے کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔
آج ہم مرد و نوجوان افراد کے لئے ایک خزانہ لے کر آئیں ہیں جس کے استعمال سے آپ کے بال گرنا رک جائیں گے اور بال گھنے بھی ہوجائیں گے۔ جی ہاں آی آپ کو ایسے 5 بہترین بالوں کے تیل بتائیں گے جن کا آفادیت جان کر آج ہی خریدنے دوڑ پڑیں گے۔

1- آملہ آئل

سر کے بالوں کے لئے آملہ ہمیشہ سے ہی کارگر چیز ہے۔اس کے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف نئے بال اگتے ہیں،دو منہ والے بال ٹھیک ہوتے ہیں اور ساتھ ہی وہ سیاہ اور گھنے ہوتے ہیں۔آپ چاہیں تو آملے کے تیل کی روزانہ مالش سے بالوں کو مضبوط کرسکتے ہیں۔گھر پر آملے کا آزمودہ نسخہ بنانے کے لئے دو چائے کے چمچ آملے کارس لے کر اس میں دوچائے کے چمچ لیموں کا رس ملائیں۔اس آمیزے کو سر میں لگائیں اور دوگھنٹے بعد سر کو نیم گرم پانی سے دھوئیں۔

2- وٹامن ای آئل

وٹامن ای جلد اور بالوں کے لئے بہت ہی مؤثر ہے اور اگر اس کا آئل لگایا جائے تو اس سے بھی نئے بالوں کو اُگانے میں بہت مدد ملتی ہے۔اس میں انٹی آکسیڈینٹس شامل ہوتا ہے اور یہ سر کی جلد میں جذب ہوکر خون میں آکسیجن جذب کرتا ہے جس سے جلد کی نشوونما ہونے سے سرکے بال اُگتے ہیں۔رات کو سونے سے قبل وٹامن ای آئل کو سر میں لگائیں اور ہلکا مساج کریں، ساری رات تیل لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر سر کو اچھی طرح شیمپو سے دھوئیں۔

3- پیاز کا تیل

پیاز کا تیل بالوں کو جھڑنے سے روکنے کےلئے سب سے بہترین مانا جاتا ہے۔ بالوں میں تیل لگانا نہایت ضروری ہے، تیل سے نشونما اور بالوں کو نرم و ملائم رہنے سمیت بڑھنے میں مدد ملتی ہے اور بالوں کا گرنا بند ہو جاتا ہے، پیازکا تیل اور پانی اس عمل کے لیے بہترین ہے، پیاز میں سلفر اور اینٹی سیپٹک جز پائے جانے کی وجہ سے بالوں کو بڑھنے اور انفیکشن، الرجی سے پاک اور صاف رہنے میں مدد ملتی ہے جس سے بالوں کا گرنا بند ہو جاتا ہے۔ تو آج سے ہی مرد حضرات پیاز کا تیل ہفتے میں 2 بار بالوں میں لازمی لگانا شروع کردیں۔

4- کیسٹر آئل

یہ تیل وٹامن ای،ایمینو ایسڈز اور اومیگا 9 سے بھرپور ہوتا ہے جس کے باعث یہ نہ صرف بالوں کو مضبوط اور گھنا بناتا ہے بلکہ سر کی خشکی کے لئے بھی بہت کارآمد ہوتا ہے۔یہ دیکھنے میں بہت زیادہ گاڑھا ہوتا ہے اس لئے اسے کسی دوسرے تیل جیسے ناریل،زیتون یا بادام کے تیل میں شامل کرکے سر میں لگانا چاہیے۔

Ganj Pan Door Karne Wale Oil

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ganj Pan Door Karne Wale Oil and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ganj Pan Door Karne Wale Oil to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Rizwan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2771 Views   |   19 Jan 2022
About the Author:

Rizwan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Rizwan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مردوں کو گنچ پن سے بچانے والے 4 بہترین تیل استعمال کریں جو بالوں کو گرنے سے روکیں اور نظر آئیں ہمیشہ جوان

مردوں کو گنچ پن سے بچانے والے 4 بہترین تیل استعمال کریں جو بالوں کو گرنے سے روکیں اور نظر آئیں ہمیشہ جوان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مردوں کو گنچ پن سے بچانے والے 4 بہترین تیل استعمال کریں جو بالوں کو گرنے سے روکیں اور نظر آئیں ہمیشہ جوان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔