قد لمبا کرے والے پھل سنگھاڑے کو کیسے بنائیں؟ عام سے سنگھاڑے کے 5 انوکھے فائدے جو کسی اور پھل میں شاید ہی ملیں

سنگھاڑا سردی کی موسم میں ملنے والا ایک عام سا پھل ہے جو اپنی سیاہ رنگت اور تھوڑے سے عرصے تک ملنے کی وجہ سے زیادہ مقبول نہیں ہے۔ لیکن اس پھل کے اتنے فائدے ہیں جنھیں جان کر آپ بھی اسے کھانا پسند کریں گے۔

سنگھاڑے میں کاربوہائیڈریٹس،وٹامن اے،وٹامن بی،آئیوڈین،میگنیشیم،زنک ،آئرن ،پروٹین ،پوٹاشیم اور کاپر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ذائقہ کے لحاظ سے یہ پھل دوسرے پھلوں سے ذرا مختلف ہوتا ہے اگر اس کو کچا کھایا جائے تویہ تھوڑا میٹھا اور خستہ ہوتا ہے اور اسے ابال کر کھایا جائے تو اور بھی مزیدار ہو جاتا ہے ۔اس کا پاؤڈر بھی بنایا جا سکتا ہے اور محفوظ کر کے رکھا جا سکتا ہے یا پھر کھانوں میں استعمال کیاجا سکتا ہے

اسے بنانے کے لیے گرم پانی میں سنگھاڑے بھگو دیں اور پھر اچھی طرح مل مل کر اس کو صاف کریں تا کہ اوپر کا لیس نکل جائے. اب پانی ڈال کو چولہے پر چڑھا دیں اور موٹا ڈھکن لگا دیں تاکہ بھاپ باہر نہ نکلے. اب 25 منٹ درمیانی آنچ جبکہ باقی 25 منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں. سنگھاڑے تیار ہیں. انھیں چھیل کر چاٹ مصالحے اور لیموں کے ساتھ کھائیں

ڈاکٹر عائشہ نے kfoods.com سے گفتگو میں کہا جو والدین بچوں کے چھوٹے قد کی وجہ سے پریشان ہیں انھیں چاہئیے کہ اپنے بچوں کو سنگھاڑے ضرور کھلائیں کیونکہ اس میں موجود غذائی اجزاء بچوں کے قد بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

پوٹاشئیم بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچانے میں نمایاں کرداد ادا کرتا ہے جو کہ سنگھاڑے میں بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

جو لوگ ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت میں مبتلا ہوکر موٹاپے کی طرف مائل ہیں انھیں سنگھاڑے کھانے سے اپنا وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور پیٹ بھی بھر جاتا ہے۔

بالوں کی نشونما کے لئے بنیادی اجزاء جن میں وٹامن ای اور وٹامن بی اور پوٹاشئیم وغیرہ شامل ہیں وہ بھی سنگھاڑے میں موجود ہوتے ہیں اس وجہ سے یہ بالوں کی صحت بہتر کرتا ہے۔

سردی کے موسم میں کھانسی ہوجائے تو سنگھاڑے کو سکھا کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اور دن میں دو بار استعمال کریں تو یہ کھانسی کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

کسی بھی چیز کا اچانک اور بہت زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ہمیں اکثر معلوم نہیں ہوتا کہ ہمیں کس چیز سے الرجی ہے۔ اس لئے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔ اس کے علاوہ زیادہ سنگھاڑے نہ کھائیں کیونکہ اس سے گیس ہوسکتی ہے اور ہمیشہ تازہ اور اچھے ذائقے والے سنگھاڑوں کا انتخاب کریں

Singharay Ko Bananay Ka Tarika Or Uskay Faiday

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Singharay Ko Bananay Ka Tarika Or Uskay Faiday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Singharay Ko Bananay Ka Tarika Or Uskay Faiday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2099 Views   |   13 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 November 2024)

قد لمبا کرے والے پھل سنگھاڑے کو کیسے بنائیں؟ عام سے سنگھاڑے کے 5 انوکھے فائدے جو کسی اور پھل میں شاید ہی ملیں

قد لمبا کرے والے پھل سنگھاڑے کو کیسے بنائیں؟ عام سے سنگھاڑے کے 5 انوکھے فائدے جو کسی اور پھل میں شاید ہی ملیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قد لمبا کرے والے پھل سنگھاڑے کو کیسے بنائیں؟ عام سے سنگھاڑے کے 5 انوکھے فائدے جو کسی اور پھل میں شاید ہی ملیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔