Head Pain Types and Location in Urdu

نیویارک(نیوزڈیسک) سردرد کی وجہ سے انسان بہت مشکل کا شکار ہوجاتا ہے اور دوائیاں کھاکر بھی سکون نہیں ملتا۔اکثر لوگ سر کے تمام دردوں کو ایک ہی طریقے سے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہونے لگتا ہے۔آئیے آپ کو سر درد کی مختلف اقسام اور ان کے علاج کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں تاکہ اگلی بار آپ مشکل کا شکار نہ ہوں۔

بھنویں اور ماتھا

یہ سر درد کی سب سے عام قسم ہے جس میں ماتھے اور بھنوﺅں کے گرد درد ہوتا ہے۔یہ دردذہنی دباﺅ اور تناﺅ کی وجہ سے ہوتا ہے،جب ہم تناﺅ کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں توچہرے کے مسلز متاثر ہوتے ہیں اور سر میں درد شروع ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ بہت زیادہ کیفین کے استعمال کی وجہ سے بھی یہ درد ہوتا ہے لہذا آپ کو چاہیے کہ ایسی اشیاءجن میں کیفین ہے اس کی مقدار کم کردیں۔

جبڑے میں درد

اگر سر میں جبڑے کی طرف سے نکل کر سر میں جارہا ہے تو یہ دانت میں درد کی وجہ سے ہے۔اگر آپ کو جبڑے رگڑنے کی عادت ہے تو بھی سر میں درد ہوسکتا ہے لیکن وہ اس درد سے مختلف ہوگا۔آپ کو چاہیے کہ ماہر دندان ساز کے پاس جائیں اور علاج کروائیں۔

گلا اور گردن میں درد

گلے میں خرابی کی وجہ سے گلے میں درد ہونے لگتی ہے اور یہ چلتی ہوئی سر تک جاتی ہے۔اگر گردن میں ایک دم اکڑاﺅ آجائے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپنے گلے کا علاج بھی کروائیں۔

آنکھوں کے نیچے
ان جگہوں پر درد سائی نس(sinus)انفیکشن کی نشانی ہے لہذا اس کے علاج کے لئے وٹامن سی اور مائع جات کا استعمال بڑھا دیں۔اپنی آنکھوں کے نیچے ہلکا مساج کریں تاکہ درد میں کمی ہو اور ساتھ ادویات کا استعمال کریں۔

ایک آنکھ کے پیچھے

اس طرح کا سر درد بہت شدید ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے ایک آنکھ کے پیچھے درد ہونے لگتی ہے۔اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لہذا ڈاکٹر سے رابطہ کرکے اس کی اصل وجہ کو جاننے کی کوشش کریں۔

آدھے سر میں درد

اس درد کو میگرین کہا جاتا ہے اور جولوگ اس کا شکار ہوتے ہیں وہ اچھی طرح آگاہ ہوتے ہیں کہ یہ انتہائی تکلیف دہ درد ہے۔ایسی درد کی صورت میں کسی اندھیرے کمرے میں بیٹھ کر اپنے آپ کو پرسکون کریںاوراس کے علاج کے لئے باقاعدگی سے ادویات کھائیں۔

تمام سر میں درد

اگر آپ کو ایسا درد ہو جو کہ تمام سر میں ہو اور ساتھ ہی محسوس ہو کہ ایسا درد پہلے کبھی نہیں ہوا تو فوری طور پر ہسپتال جائیں۔ایسی درد میں نظر متاثر ہوتی ہے اور ساتھ ہی قے بھی آنے لگتی ہے جو کہ ایک خطرناک صورتحال ہے۔

Head pain is of many different types. Pain at different points of your face reflects the type of pain. You may get a headache which flows from eyes, jaws, neck, shoulders or forehead to whole of the head. The body part the pain is generating from is an indicator of the type of the pain and also a sign of headache cause.

Main types of headaches are migraine headaches, cluster headaches, rebound headaches, tension headache. Some headaches also denote the sign of a brain tumor.

Explore more details on types of head pain and how to treat them at home.

Head Pain Types

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Head Pain Types and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Head Pain Types to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10296 Views   |   08 Jun 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

Head Pain Types and Location in Urdu

Head Pain Types and Location in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Head Pain Types and Location in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔