ماں بننے کی خواہش مند خواتین کے لیے 7 ایسے مصالحے جو انھیں جلد حاملہ ہونے میں مدد دے سکتی ہیں

اولاد بڑی نعمت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شادی کے کچھ عرصے بعد ہی شادی شدہ جوڑے کے دل میں اولاد پانے کی خواہش بیدار ہونے لگتی ہے اور ان کی خواہش ہوتی ہے جلد ہی ان کی بھی اولاد اس دنیا میں آجائے۔
یوں تو یہ تجربہ خواتین اور مرد دونوں کے لیے ہی نیا اور انوکھا ہوتا ہے لیکن عورت کی زندگی میں اس مرحلے کے دوران کئی تبدیلیوں اور چیلنجز کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔
پہلی بار ماں بننے والی یا خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو عموماً اس امر میں کئی احتیاطوں اور کئی باتوں کاخیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
معلومات کی کمی کی وجہ سے حمل ٹہرنے میں انہیں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق بھی اولاد کی خواہش مند خواتین کو اپنی خوراک اور طرز زندگی میں احتیاط اور توازن لانے کی ضرورت ہوتی ہے- ایسی خواتین جو حاملہ ہونے کی خواہشمند ہیں وہ اپنی صحت کے ساتھ غذاؤں کا لازمی خیال رکھیں کیونکہ کئی غذائیں، جڑی بوٹیاں اور مصالحے ایسے ہیں جو انھیں جلد حاملہ ہونے میں مدد دے سکتے ہیں۔
اگر آپ کی بھی یہی خواہش رکھتی ہیں تو جانیں وہ 5 جڑٰی بوٹیاں اور مصالحہ کون سے ہیں جو حاملہ ہونے میں مدد دیتے ہیں اور آپ کی جسمانی طاقت کو بھی بڑھا دیتے ہیں۔

• دار چینی:
دار چینی میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو پی سی اوز جیسےمسائل کو کنٹرول کرنے اور حاملہ ہونے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ خواتین کے ہارمونل مسائل کو کنٹرول کرتے ہیں اور ان کے نظامِ تولید کو مضبوط بناتے ہیں۔ اس کے پاؤڈر کو گرم پانی کے ساتھ دن میں کسی بھی ایک وقت پھانک لیں۔

• موصلی:
موصلی جنسی صحت کو بہتر بنانے میں سب سے زیادہ اہم سمجھی جاتی ہے اس لئے شادی شدہ مرد اور خواتین اس کو استعمال کریں کیونکہ یہ حمل میں مدد دیتی ہے۔ اس کے پاؤڈر کو دن میں دو مرتبہ دودھ کے ساتھ استعمال کرنا کسی مہنگی دوائی سے کم نہیں ہے۔

• لال مرچ:
لال مرچ کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصاندہ سمجھا جاتا ہے مگر آپ اس کا صحیح مقدار میں استعمال کریں تو یہ بانجھ پن جیسے مسئلے کو حل کرنے میں مدد گار ہوتی ہے۔ کیونکہ اس میں نامیاتی تھائیمن اور دیگر اجزاء موجود ہوتے ہیں جو خواتین کے تولیدی نظام میں ایسے انزائمز کو پیدا کرتے ہیں جو حمل میں مفید ہے۔

• ہلدی:
ہلدی کھانوں میں جتنا ذائقہ پیدا کرتی ہے اتنا ہی اچھی صحت میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آج سے پہلے آپ نے ہلدی کو حسن بڑھانے کے ٹوٹکوں میں استعمال کیا ہو گا مگر آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ ماہرین ہلدی سے متعلق کیا بتاتے ہیں۔
گائناکولوجسٹ کے مطابق:
''ہلدی گرمائش رکھتی ہے اور اس کا استعمال شادی شدہ جوڑوں کی جسمانی اور تولیدی طاقت کے حوالے سے اہم ہے۔ حمل اس وقت ہی ہوتا ہے جبکہ مرد اور عورت دونوں کے ہارمونز متوازن ہوں لہٰذا ہلدی کا کھانوں میں استعمال اور دودھ کے ساتھ روزانہ استعمال حاملہ ہونے میں مفید ہوسکتا ہے''۔

• ادرک:
ادرک کی چائے کا استعمال بھی بچے کی پیدائش کے لئے مفید ہوتا ہے کیونکہ ادرک میں وٹامن بی 6 اور 12 موجود ہوتا ہے لہٰذا ادرک کی چائے حمل کے لئے اہم ہے۔ کھانوں میں بھی اس کا استعمال لازمی رکھان چاہیئے۔

• لہسن:
لہسن کروموسومل خطرات سے بچانے اور ہارمونز کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہارمنہ خواتین کو لہسن کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یہ ماہواری اور حمل کے مسائل کو کنٹرول کرکے حمل ٹھرانے میں مددگار ہوتا ہے۔

• بچھو بوٹی:
بچھو بوٹی ورم کش ہوتی ہے لہذا جسم میں اندرونی طور پر ہونے والے ورم کے خلاف مزاحمت پیدا کرتی ہے اور جنسی صحت کو فعال رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس لئے اس کو چائے اور سوپ میں ڈال کر استعمال کریں۔

How To Get Pregnant Fast

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Get Pregnant Fast and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Get Pregnant Fast to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   47968 Views   |   04 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

Bacho k galy hna

  • Asma , Karachi

ماں بننے کی خواہش مند خواتین کے لیے 7 ایسے مصالحے جو انھیں جلد حاملہ ہونے میں مدد دے سکتی ہیں

ماں بننے کی خواہش مند خواتین کے لیے 7 ایسے مصالحے جو انھیں جلد حاملہ ہونے میں مدد دے سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں بننے کی خواہش مند خواتین کے لیے 7 ایسے مصالحے جو انھیں جلد حاملہ ہونے میں مدد دے سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔