جاپانی خواتین کی جلد کافی حسین ہوتی ہے. ان کے چہرے پر دانے یا داغ دھبے نہیں ہوتے البتہ یہ سب یوں ہی نہیں ہے بلکہ اس کے لئے انھیں خوراک سے لے کر اپنی ہر چیز کا خیال رکھنا پڑتا ہے.
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ جاپانی خواتین کیمیکل سے پاک قدرتی اشیاء کا استعمال کرنا پسند کرتی ہیں اس کے علاوہ آج کے آرٹیکل میں ہم ان کی چند ایسی عادات کے بارے میں بتائیں گے جنھیں اپنا کر آپ بھی شیشے جیسی صاف شفاف جلد حاصل کرسکتی ہیں.
جاپانی خواتین جلد کو روزانہ کلینزنگ ملک یا قدرتی دودھ سے 30 سے 60 سیکنڈ تک صاف کرتی ہیں.
کلینزنگ کے بعد دوسرا مرحلہ ٹوننگ اور سیرم لگانے کا ہوتا ہے. جس کے بعد معیاری موئسچرائزر سے جلد کو موئسچرائز کیا جاتا ہے تاکہ جلد خشکی کا شکار نہ ہو. خشک جلد سے ہی چہرے پر جھریاں نمودار ہوتی ہیں.
اس کے بعد سن بلاک کے زریعے جلد کو تحفظ دینے کا مرحلہ آتا ہے. سن بلاک صرف باہر نکلتے ہوئے نہیں بلکہ گھر پر رہنے والی خواتین کے لیے بھی لازمی ہے.
لیموں کا جوس، آلو کا جوس، چاول کا آٹا اور بادام کا تیل ملا کر پیسٹ تیار کریں اور چہرے پر لگائیں. آدھے گھنٹے میں سادے پانی سے چہرہ دھو لیں. یہ ماسک جلد سے تمام میل کچیل صاف کرنے کے علاوہ جلد کی مرمت کرے گا اور گلاس شائن بھی دے گا.
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Beauty Secret Mask Of Japanese Women and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beauty Secret Mask Of Japanese Women to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.