بس زرا سا گنے کا رس بنائے آپ کو خوبصورت ۔۔۔ جانیئے گنے کے رس کی 5 بہترین بیوٹی ٹپس

خوبصورتی کے لئے کسی چیز کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور خواتین عام طور پر ہر ٹریٹمنٹ، فیشل اور وٹامنز سمیت امپورٹڈ میک اپ استعمال کرتی ہیں جو کہ ان کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے مگر آج تک یہ چیز استعمال نہیں کی ہوگی جو اب کے-فوڈ میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔
جانیئے گنے کے رس سے 5 زبردست بیوٹی ٹپس جو آپ کے بالوں اور جلد کو حسین بنائیں، جو دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے۔

ٹپ:

٭ گنے کے رس میں لیموں شامل کریں اور چہرے کی زبردست کلینزنگ کریں۔ اس سے دن بھر کی میل کچیل اور گندگی باآسانی صاف ہو جاتی ہے۔
٭ دہی کے ساتھ گنے کے رس کو مکس کریں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر رکھیں۔ 20منٹ بعد پانی سے منہ دھو لیں۔ یہ ایک اچھا موائسچرائزر ہے۔
٭ کافی میں گنے کے رس کو مکس کریں اور چہرے پر لگائیں تاکہ بلیک ہیڈز کنٹرول میں آ جائیں اور آپ کا چہرہ چمک دار ہو جائے۔
٭ انڈے کی زردی میں گنے کا رس مکس کریں پھر زیتون یا سرسوں کے تیل میں شامل کریں اچھی طرح ہلائیں اور بالوں میں ایک گھنٹے کے لیے لگا کر چھوڑ دیں۔ اس سے بال نرم و ملائم ہو جائیں گے۔
٭ کالی مرچ پاؤڈر آدھا چمچ اور چار چمچ گنے کا رس مکس کرکے ایکنی پر لگائیں اس سے اضافی آئل بھی کنٹرول ہوگا اور دانے بھی نہیں ہوں گے۔

ٹپ سے فائدہ کیوں؟

گنے کے رس میں میگنیشیم، آئرن، کیلشیم، فاسفورس، زنک، پروٹین اور پوٹاشیم، وٹامن B1,B2,B3اورB5 پایا جاتا ہے جو کہ آپ کی خوبصورتی کو بڑھانے کا کام کرتا ہے۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4225 Views   |   16 Mar 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 September 2023)

بس زرا سا گنے کا رس بنائے آپ کو خوبصورت ۔۔۔ جانیئے گنے کے رس کی 5 بہترین بیوٹی ٹپس

بس زرا سا گنے کا رس بنائے آپ کو خوبصورت ۔۔۔ جانیئے گنے کے رس کی 5 بہترین بیوٹی ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بس زرا سا گنے کا رس بنائے آپ کو خوبصورت ۔۔۔ جانیئے گنے کے رس کی 5 بہترین بیوٹی ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔