Sleeping Disorder Signs and Their Meaning in Urdu

اکثر اوقات لوگوں کو رات میں سونے میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔اس کے برعکس کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بستر پر لیٹتے ہی سوجاتے ہیں۔لیکن سوتے ہوئے ان کےساتھ کئی عجیب و غریب چیزیں رونما ہوتی ہیں۔جیسے کچھ لوگ سوتے ہوئے ڈر جاتے ہیں، کچھ لوگوں کو ایسا خواب آتا ہے کہ وہ اونچائی سے گر گئے ہیں وغیرہ وغیرہ،جس کی وجہ سے آپ کی نیند خراب ہوجاتی ہے ۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ گہری نیند میں سونے کی وجہ سے ایسے خواب اور دوسری طرح کی چیزیں سوتے وقت رونما ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ اور بھی کئی عجیب چیزیں سوتے ہوئے لوگوں کے ساتھ پیش آتی ہیں، وہ کیا چیزیں ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔

٭ اونچائی سے نیچے گرنا
اکثر لوگوں کو سوتے ہوئے یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ بہت زیادہ اونچائی والی جگہ سے گر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی کیفیت تب ہوتی ہے جب کوئی شخص بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں ہو۔
٭ سوتے ہوئے جسم کا سن ہوجانا
اکثر لوگوں کو صبح اٹھ کے اپنا جسم بالکل سن قسم کا محسوس ہوتا ہے۔ جسم کے تمام مسلز سن ہو جاتے ہیں کہ بستر سے اٹھنے کی بھی ہمت نہیں ہوتی، اس عمل کو سلیپ پیرالائز کہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اکثر لوگوں کوسو کے اٹھنے کے بعد اپنے سینے پر بہت بھاری محسوس ہوتا ہے۔
٭ سوتے ہوئے بولنا
اکثر لوگوں کو سوتے ہوئے بولنے کی عادت ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق جب کوئی بہت گہری نیند میں ہوتا ہے تو پھر وہ اپنے دن بھر میں ہونے والی باتیں اور کام ان کے ذہن میں گردش کرتی ہیں اور سوتے ہوئے وہی باتیں دہراتے ہیں۔
٭بار بار ایک جیسا خواب آنا
ماہرین کے مطابق خواب آنا ، یہ بات ثابت کرتا ہے کہ آپ کی دماغی صحت بہت اچھی ہے۔لیکن بار بار ایک ہی جیسا خواب آنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی زندگی کوئی ایسا واقعہ رونما ہوچکا ہے جس نے آپ کے دماغ میں گہرا اثر چھوڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس شخص کو بار بار وہ واقعہ خواب میں نظر آتا ہے۔
٭ سوتے میں ڈر جانا
اکثر لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ سوتے ہوئے ڈر جاتے ہیں۔ ان کی آنکھ اچانک کسی زور دار دھماکے یا کسی تیز روشنی کے باعث آنکھ کھل جاتی ہے اور درحقیقت کچھ بھی نہیں ہوا ہوتا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سوتے ہوئے ڈر جانا بھی گہری نیند میں کی وجہ سے ہوتا ہے۔
٭ سوتے ہوئے رال بہنا
اکثر لوگوں کے سوتے ہوئے رال بہنا شروع ہوجاتی ہے اور انھیں پتہ بھی نہیں چلتا۔ ماہرین کا کہنا کہ رال بہنے کی کئی وجوہات ہیں، اس کی ایک وجہ تیزابیت ہے۔جن افراد کو تیزابیت کی شکایت ہوتی ہےان کو سوتے ہوئے رال بہنے جیسی شکایت ہوتی ہے۔

Sleeping disorders are common among people of every age. From babies to youth and seniors, big number of people suffer with sleeping problems. Some fall from bed, some wake up suddenly, some people watch same dream again and again and so on.

Know here about the common sleep symptoms and what they mean according to the experts.

Following are some sleeping disorders explained with their implications.

Sleeping Disorder Signs Meaning

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sleeping Disorder Signs Meaning and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sleeping Disorder Signs Meaning to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   37255 Views   |   20 Aug 2019
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

mujhy bhe neend mai uth kr bheth jany ka masla hai aur munh say pani bhe aata hai

  • mwaris , khanewal

Sleeping Disorder Signs and Their Meaning in Urdu

Sleeping Disorder Signs and Their Meaning in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Sleeping Disorder Signs and Their Meaning in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔