پھٹکری سے 12 امراض کا آسان قدرتی علاج

12 امراض کا آسان گھریلو علاج پھٹکری

پھٹکری ویسے تو عام سی چیز ہے جو ہر جگہ آسانی سے بہت کم قیمت میں دستیاب ہوجاتی ہے لیکن اسکی افادیت بہت زیادہ ہے۔پھٹکری بظاہر کوئی خاص شے نہیں لیکن پھٹکری میں پوشیدہ ہیں صحت کے خزانے ۔اسکی ادویاتی خصوصیت کے باعث مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے اسکااستعمال کیاجاتاہے۔معاملہ زخموں کو صاف اور دور کرنے کاہو،چہرہ کی خوبصورتی کی بات ہویادانتوں کی مضبوطی کی دونوں ہی صورتوں میں پھٹکری کااستعمال بہترین ہے۔

۱۔داد اورچنبل
پھٹکری کو پیس کر پانی یاسرکہ میں ملاکر صبح وشام لگانے سے دور ہوجاتے ہیں۔سرکہ جلد کی بہترین دواہے اگر پھٹکری کے ساتھ ملاکرلگایاجائے تو دہرا فائدہ کرتاہے۔

۲۔خارش
خارش دوطرح کی ہوتی ہے اور دونوں ہی صورتوں میں تکلیف دہ ہوتی ہے۔پھٹکری جلاکر راکھ بناکراسمیں ایک انڈہ کی سفیدی ملاکر مساج کرنے سے ہر قسم کی خارش میں آرام آجاتاہے۔

۳۔بیڈ سول
بیماری کے باعث مستقل بستر پر لیٹے رہنے سے زخم ہوجاتے ہیں۔جو تکلیف کاباعث بنتے ہیں۔پھٹکری باریک پیس کرانڈے کی سفیدی میں ملاکرزخموں کے اوپر لیپ کردیں۔

۴۔پیٹ درد
پیٹ کادرد انتہائی تکلیف دہ ہوتاہے ۔جب بھی ایساکوئی مسئلہ ہوتو پھٹکری کی ایک چٹکی کھاکر اوپر سے دہی کھالیں۔پیٹ درد میں فوراً آرام آجاتاہے۔

۵۔دانت کادرد
دانتوں کے لئے پھٹکری کی بڑی افادیت ہے۔پھٹکری کوجلاکرجب وہ پھول جائے تو اسے ہاتھ سے مل کر پاؤڈر بنالیں۔ریٹھے کی گھٹلی کی راکھ اور پھٹکری کی راکھ ہم وزن لے کردانتوں پر ملیں تو آرام آجاتاہے۔

۶۔دانتوں کی بیماریاں
پھٹکری اورکیکر کاکوئلہ ہم وزن لے کر باریک پیس کر کپڑے سے چھان کررکھ لیں۔اس کو دانتوں پر ملنے سے دانتوں کی تمام بیماریوں میں آرام ملتاہے۔

۷۔کھانسی اوردمہ
پھٹکری کو پانی میں حل کرکے دن میں تین بار ایک چھوٹاچمچم پینے سے کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔شہد میں ملاکر صبح وشام لینے سے بھی آرام ملتاہے۔

۸۔ناک کی بو
اگر ناک سے بو آتی ہوتوپھٹکری کو پانی میں حل کرکے اس محلول سے ناک کی صفائی کریں۔تو اس عمل سے ناک سے بوآنابند ہوجاتی ہے۔

۹۔کیل مہاسے
پھٹکری کو پیس کرکپڑے سے چھان کر پانی میں ملاکر پیسٹ بناکر صرف دانوں پر لگاکر بیس منٹ بعد دھونے سے دانے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

۱۰۔خشکی
صرف ایک چٹکی پھٹکری اور ایک چٹکی نمک شیمپو میں ملاکر سر دھونے سے خشکی دور ہوتی ہے۔

۱۱۔جوؤں سے نجات
بچوں کے سر میں جوئیں ماؤں کابڑا مسئلہ ہوتی ہیں۔ اگر پانی میں پھٹکری حل کرکے اس پانی سے سر دھویاجائے تو بالوں میں جوئیں نہیں پڑتی ہیں۔

۱۲۔پھٹی ایڑیاں
پھٹکری جلاکر باریک پیس کر ناریل کے تیل میں ملاکر ایڑھیوں پرلگانے سے پٹھی ایڑیاں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔

Phitkari Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Phitkari Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phitkari Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   26853 Views   |   24 Jun 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

پھٹکری سے 12 امراض کا آسان قدرتی علاج

پھٹکری سے 12 امراض کا آسان قدرتی علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھٹکری سے 12 امراض کا آسان قدرتی علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔