ماں کا دودھ بچے کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ جانیں ماں کے دودھ سے متعلق چند اہم معلومات

جن بچوں کی مائیں انھیں اپنا دودھ نہیں پلاتیں ان میں ایک سال کی عمر سے پہلے موت کا خطرہ 14 گنا بڑھ جاتا ہے۔۔۔۔ صرف ایچ آئی وی ایڈز یا ہیپاٹائٹس سے متاثرہ ماؤں کا دودھ بچے کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔۔ باقی عام بیماریوں کے دوران ماں اپنے بچے کو بغیر کسی خوف کے دودھ پلاسکتی ہے۔۔۔ اقوام متحدہ نے پوری دنیا میں بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے حوالے سے مہم میں خواتین کو دفاتر میںبھی بچوں کو دودھ پلانے کی حمایت کی ہے۔۔۔آج کی اس ویڈیو میں ہم آپ کو بچوں کیلئے ماں کے دودھ کی افادیت اور چند مفروضوں کے بارے میں بتائیں گے۔۔۔

دوستو۔۔۔ماں کا دودھ بچے کے لیے ایک بہترین قدرتی غذا ہے۔ بچوں کو جتنے زیادہ عرصے تک ماں کا دودھ پلایا جاتا ہے، یہ اتنا ہی زیادہ ماؤں اور بچوں کی صحت کے لیے فائدہ بخش ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی سفارش کے مطابق بچوں کو پہلے چھ مہینے تک صرف ماں کا دودھ ہی پلانا چاہیے اور دو سال یا اس سے زیادہ عمر تک ٹھوس غذا کے ساتھ ماں کا دودھ جاری رکھنا چاہیے۔

جہاں ماں کے دودھ میں اہم فائدوں کے بارے میں بات کی جاتی ہے وہیں اکثر لوگ ماؤں کے دودھ سے متعلق کچھ ایسے خدشات کا اظہار بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے کئی مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلانے سے گریز کرتی ہیں۔ اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ پہلی بار ماں بننے والی خاتون کو کہا جاتا ہے کہ اگر آپ بچے کو فوری دودھ نہیں پلائیں گی تو دودھ پلانے کی صلاحیت ختم ہوسکتی ہے۔۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پیدائش کے فوری بعد بچے کو دودھ پلانے سے بچے کے ساتھ ساتھ ماں کو بھی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے بچہ دانے کے سکڑنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے تاہم اگر کسی وجہ سے دودھ پلانے میں تاخیر ہوتی بھی ہے تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اس سے ماں کے دودھ پلانے کی صلاحیت کم یا ختم نہیں ہوگی۔۔

آپریشن یا کسی بھی وجہ سے کوئی ادویات لینے والی مائیں بھی بچے کو دواؤں کے اثر سے بچانے کیلئے دودھ پلانے سے گریز کرتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ انفیکشن، درد یا دیگر معمولی ادویات سے بچے کو کوئی نقصان نہیں ہوتا لیکن اگر آپ کینسر یا کسی اور سنگین مرض کی دوا لیتی ہیں تو آپ کو ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے باقی عام ادویات سے بچے کو کوئی خطرہ نہیں آپ بے خوف اپنے بچے کو دودھ پلاسکتی ہیں۔

دودھ پلانے والی ماؤں کے کھانے پینے کے حوالے سے بھی اکثر سننے میں آتا ہے کہ ماں جو بھی کھائے گی اس کا اثر بچے کی صحت پر بھی ہوگا۔۔ کئی بار دیکھنے یا سننے میں بھی آتا ہے کہ مسالے دار یاہیوی کھانے سے بچہ بھی متاثر ہوتا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ پلانے والی ماؤں کو پرہیز کی کوئی ضرورت نہیں تاہم زیادہ مسالے یا ترش کھانے سے گریز کرنا مناسب ہے۔

ڈبے کے دودھ کے حوالے سے ایک غلط فہمی عام ہے کہ اگر ماں اپنے بچے کو دودھ نہیں پلائے گی تو دودھ بننا کم ہوجائے گا لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔۔ ماں کے جسم میں بچے کی ضرورت کے مطابق دودھ بنتا ہے۔۔ اگر جڑواں بچے ہوں تب بھی ماں دویا زائد بچوں کو بھی دودھ پلاسکتی ہے ۔ اگر کسی صورت بچے کو ڈبے کا دودھ دیا جائے تو اس سے ماں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ۔۔

پہلے ہم نے آپ کو ادویات کے بارے میں بتایا کہ ماں کے ادویات لینے سے بچے کو کوئی فرق نہیں پڑتا اور اگر آپ کو کوئی بیماری ہے تب بھی آپ اپنے بچے کو دودھ پلاسکتی ہیں۔۔ ماہرین کہتے ہیں کہ صرف ایچ آئی وی ایڈز یا ہیپاٹائٹس کی صورت میں ماں بچے کو دودھ نہیں پلاسکتی کیونکہ دودھ کے ذریعے وائرس بچے تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دگر بیماریوں کے دوران بچوں کو ماں کا دودھ پلانے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ بیماری کے دوران ماں کے جسم سے اینٹی باڈیز خارج ہوتی ہیں جو اس کے نوزائیدہ بچوں کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔

Doodh Pilane Wali Khwateen Ke Liye Ahm Maloomat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Doodh Pilane Wali Khwateen Ke Liye Ahm Maloomat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doodh Pilane Wali Khwateen Ke Liye Ahm Maloomat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By arooj  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1672 Views   |   15 Aug 2023
About the Author:

arooj is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. arooj is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ماں کا دودھ بچے کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ جانیں ماں کے دودھ سے متعلق چند اہم معلومات

ماں کا دودھ بچے کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ جانیں ماں کے دودھ سے متعلق چند اہم معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں کا دودھ بچے کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ جانیں ماں کے دودھ سے متعلق چند اہم معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔