آج کل کی تیز رفتار زندگی اور اس کے دباؤ کے سبب انسان کا جسم جلد تھکن ، ڈپریشن کا شکار ہونے لگا ہے مردوں کے اندر گنچ پن اور ڈھلکتا ہوا جسم وقت سے پہلے ہونے لگا ہے تو دوسری جانب عورتیں بھی وقت سے پہلے ہی سن یاس یا مینو پاز کا سامنا کر رہی ہیں- ان کی خوبصورتی وقت سے پہلے ختم ہو جاتی ہے جلد کی چمک دمک ماند پڑنے لگی ہے بال کمزور اور روکھے ہوجاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مختلف نسوانی مسائل کا شکار ہو رہی ہیں- ان تمام مسائل کا بنیادی سبب اگر ایک جانب ہمارا غیر صحت مند طرز زںدگی ہے تو دوسرا اس کا سب سے بڑا سبب جسم میں وٹامن ای کی کمی ہے-
وٹامن ای کیا ہے اور اس کا استعمال
وٹامن ای ہماری غذا کا ایک اہم جز ہے یہ عام طور پر ہری سبزیوں ،سویابین آئل ، سورج مکھی کے تیل اور ہرے پتوں میں پائی جانے والی سبزیوں میں پایا جاتا ہے اس کا استعمال دو طریقوں سےکیا جاسکتا ہے-وٹامن ای کا آئل چہرے کی خوبصورتی اور عمر کے اثرات کو روکنے کے لیے لگایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ خوبصورتی بڑھانے والی تمام کریموں کا یہ لازمی جز ہوتا ہے- اس کے علاوہ اس کو کھانے کے کیپسول کی صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صحت کے کئی مسائل کا حل ہوتا ہے عام طور پر 400 ملی گرام کا ایک کیپسول دن بھر کے لیے کافی ہوتا ہے اور اس کو صبح ناشتے کے دس منٹ کے بعد لینا مفید ہوتا ہے-
وٹامن ای کے فوائد
1: عمر کے اثرات کم کرتا ہے
رات کے وقت سونے سے قبل چہرے کو صاف پانی سے دھونے کے بعد وٹامن ای والے تیل کے چند قطرے کسی بھی کریم میں شامل کر لیں اور اس کو نرمی سے چہرے پر لگا دیں- اس سے ایک جانب تو جلد کی چمک دمک میں اضافہ ہوتا ہے جب کہ دوسری جانب یہ چہرے کی جلد کو نم کر کے جھریوں کے بننے کے عمل کو روکتا ہے-
2: چہرے پر بننے والی چھائیوں کا خاتمہ کرتا ہے
جلد پرپگمنٹ کی زیادتی کے سبب عام طور پر چھائیاں پڑ جاتی ہیں جن کو دور کرنے کے لیے وٹامن ای کو وٹامن سی کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگانے سے نہ صرف چہرے پر موجود داغ دھبوں کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایکنی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے-
3: قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے
وٹامن ای کے کیپسول کا استعمال انسانی جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے اور اس کی قوت مدافعت کو بڑھا دیتا ہے-
4: بالوں کی صحت کے لیے
خوبصورت اور گھنے بال مرد اور عورت دونوں کی شخصیت کے لیے ضروری ہوتے ہیں اس لیے اس کا استعمال بالوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے اور ان کو لمبا اور گھنا بناتا ہے- اس کے علاوہ یہ وقت سے پہلے بالوں کے سفید ہونے کے عمل کو بھی روکتا ہے-
5: دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتا ہے
وٹامن ای دل کی شریانوں کو خصوصی طاقت فراہم کرتا ہے اور اسی سبب اس کا استعمال دل کے دورے کے خطرے کو کم کر دیتا ہے-
6: کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے
جو لوگ باقاعدگی سے اپنی جلد پر وٹامن ای کا استعمال کرتے ہیں ان کی جلد کو الٹراوائلٹ شعاعوں کا مقابلہ کرنے کی خصوصی طاقت مل جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کے اندر جلد کے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے-
7: اسقاط حمل کے خطرے کو کم کرتا ہے
خواتین کے اندر ہارمون کے سبب ماہواری میں ہونے والی بے قاعدگی اور اسقاط حمل کے خطرے کو روکنے میں وٹامن ای اہم کردار ادا کرتا ہے یہ رحم کو مضبوطی فراہم کر کے اسقاط حمل کے خطرے کو روک دیتا ہے-
8: پٹھوں کو طاقت فراہم کرتا ہے
عام طور پر بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری ہو جاتی ہے جو جسم میں درد کا باعث بن سکتی ہے ایسی صورت میں وٹامن ای کا استعمال پٹھوں اور اعصابی نظام کو طاقت فراہم کرتا ہے اور دور کا خاتمہ کرتا ہے -
9: نظام انہضام کا مضبوط کرتا ہے
انسانی جسم میں نظام انہضام کی درستگی اسے کئی بڑی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے وٹامن ای کا استعمال نظام انہضام کو درست رکھتا ہے-
10: جسم کو چاک و چوبند رکھتا ہے
تھوڑا سا چلنے کے بعد تھکن محسوس کرنے والے لوگ وٹامن ای کی کمی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں ایسے افراد وٹامن ای کا استعمال کریں اس سے نہ صرف وہ چاک و چوبند رہ سکتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تھوڑا چلنے سے پیروں مین ہونے والے درد کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Vitamin E Ke 10 Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vitamin E Ke 10 Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
وٹامن ای کا استعمال انسانی صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟ اس میں پوشیدہ 10 راز ضرور جانیں
وٹامن ای کا استعمال انسانی صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟ اس میں پوشیدہ 10 راز ضرور جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وٹامن ای کا استعمال انسانی صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟ اس میں پوشیدہ 10 راز ضرور جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔