سردیوں میں گرم پانی سے نہانا کتنا نقصان دہ ہے؟ ماہرین صحت نے گرم پانی سے نہانے والوں کو خبر دار کر دیا

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ سردیوں میں گرم پانی سے نہانے کے کئی فائدے ہوتے ہیں تو آپ غلط ہیں۔ طبی ماہرین نے ٹھنڈے پانی کر گرم پانی سے زیادہ مفید قرار دیا ہے اور اس کے فائدے بھی بتائے ہیں۔

صحت کے ماہرین کے مطابق لمبے سفر کے بعد لوگ تھکاوٹ کا شکار ہوکر گرم پانی سے شاور لیتے ہیں جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

اگرچہ گرم پانی سے نہانا جراثیم کو دور کرسکتا ہے تاہم یہ ہماری جلد کو حساس بنا سکتا ہے اور یعنی جِلد کی قدرتی چکنائی کو کم کرنے لگتا ہے۔

ییل اسکول آف میڈیسن کے ماہر امراض جلد اور اسسٹنٹ پروفیسر جیفری کوہن کا کہنا ہے کہ نہانے کے لیے نیم گرم پانی کا استعمال کریں اور نہانے کا یہ عمل 10 سے 15 منٹ میں مکمل کرلیں، تاکہ آپ کی جلد کو گرم پانی کا زیادہ دیر سامنا نہ کرنا پڑے جو کہ جلد کی خشکی کا سبب بن سکتا ہے۔

کوہن کا کہنا ہے کہ جب آپ زیادہ شاور لیتے ہیں تو اس کے نتیجے میں یہ سب دھل جاتا ہے جبکہ بہت زیادہ نہانا آپ کے بالوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے جس سے بالوں کی جڑیں کمزور ہوکر ان کے جھڑنے کا سبب بن سکتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق گرم پانی آپ کی جلد سے قدرتی تیل اور صحت مند بیکٹیریاز کو صاف کردیتا ہے اس طرح ایگزیما اور کیل مہاسوں جیسے مسائل بڑھنے لگتے ہیں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ٹھنڈے پانی سے نہانے سے جسم کے پٹھے مضبوط رہتے ہیں اور اعضاءکو طاقت ملتی ہے، خصوصاً مردوں کیلئے ٹھنڈے پانی سے نہانا بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

جب جسم پر ٹھنڈا پانی پڑتا ہے تو براؤن چربی سرگرم عمل ہوجاتی ہے اور جسم کو گرم رکھنے کیلئے سفید چربی اور حراروں کو جلاتی ہے۔

سکینڈے نیوین کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ٹھنڈے پانی سے نہانا اگر ایک سال تک جاری رکھا جائے تو وزن میں تقریباً 4 کلو گرام کمی ہوجاتی ہے اور موٹاپے کی بیماری بھی نہیں ہوتی۔

Disadvantages Of Taking Bath From Hot Water In Winters

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Disadvantages Of Taking Bath From Hot Water In Winters and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Disadvantages Of Taking Bath From Hot Water In Winters to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3495 Views   |   11 Dec 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سردیوں میں گرم پانی سے نہانا کتنا نقصان دہ ہے؟ ماہرین صحت نے گرم پانی سے نہانے والوں کو خبر دار کر دیا

سردیوں میں گرم پانی سے نہانا کتنا نقصان دہ ہے؟ ماہرین صحت نے گرم پانی سے نہانے والوں کو خبر دار کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں گرم پانی سے نہانا کتنا نقصان دہ ہے؟ ماہرین صحت نے گرم پانی سے نہانے والوں کو خبر دار کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔