آٹا فریج میں بھی رکھو، تو خراب ہوجاتا ہے۔۔ جانیں گوندھے ہوئے آٹے کو کالا اور خراب ہونے سے بچانے کیلیئے زبیدہ آپا کی آزمائی ہوئی ٹپس

گرمیاں آگئی ہیں تو ایسے میں آٹے کو تھوڑی دیر فریج سے باہر رکھنے پر یہ کالا ہونے لگتا ہے اور کھٹا ہو جاتا ہے اور خراب ہو جاتا ہے۔ پھر اس کو کچھ خواتین پھینک دیتی ہیں اور کچھ مختلف ٹپس کے ذریعے کار آمد بناتی ہیں، مگر اس سب میں زحمت زیادہ ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو زبیدہ آپا کے آزمائے ہوئے ٹوٹکے بتا رہے ہیں جن سے آپ کا آٹا نہ تو خراب ہوگا اور نہ ہی اس میں خُشکی آئے گی۔

زبیدہ آپا کی زبردست آٹا ٹپس:

۔ آلو کو دھو کر ابالیں اور جس پانی میں اُبال رہی ہیں، اس پانی سے آٹے کو گوندھیں، زبیدہ آپا کہتی تھیں کہ یہ آٹا کبھی بھی خراب نہیں ہوگا اور نہ کھٹا ہوگا۔

۔ ایک سفید ململ کا کپڑا لیں اس کو گیلا کریں، پھر آٹے کو اس کپڑے میں لپیٹ کے رکھیں۔ اس طریقے سے نہ تو گوندھے ہوئے آٹے میں پپڑی جمے گی اور نہ ہی یہ کھٹا ہوگا۔

۔ آج کل گوندھا ہوا آٹا خشک ہوجاتا ہے اور اس میں پپڑی جم جاتی ہے- جس کے باعث اکثر خواتین کو روٹی بنانے میں دشواری پیش آتی ہے اور روٹی بھی صحیح نہیں بنتی اور نہ ہی ایسے آٹے کی روٹی کو کوئی کھانا پسند کرتا ہے۔ لیکن بتائے گئے اس طریقے سے آٹا خشک نہیں ہوگا اور نہ ہی اس میں پپڑی جمے گی جو کہ سردیوں میں اکثر جم جاتی ہے۔

۔ آٹا گوندھتے وقت اس میں تھوڑا سا تیل شامل کردیں۔ آٹا نیم گرم پانی سے گوندھیں تاکہ یہ نرم رہے اور خشک ہونے کے امکانات کم ہوجائیں۔

۔ گوندھا ہوا آٹا خشک ہونے سے بچانے کے لیے ہمیشہ نم کپڑے سے ڈھک کر رکھیں۔ اس طریقے سے گوندھا ہوا آٹا خشک نہیں ہوگا نہ اس میں پپڑی جمے گی اور روٹی یا پراٹھا بھی نرم اور مزیدار بنے گا۔

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4697 Views   |   29 May 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2023)

آٹا فریج میں بھی رکھو، تو خراب ہوجاتا ہے۔۔ جانیں گوندھے ہوئے آٹے کو کالا اور خراب ہونے سے بچانے کیلیئے زبیدہ آپا کی آزمائی ہوئی ٹپس

آٹا فریج میں بھی رکھو، تو خراب ہوجاتا ہے۔۔ جانیں گوندھے ہوئے آٹے کو کالا اور خراب ہونے سے بچانے کیلیئے زبیدہ آپا کی آزمائی ہوئی ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آٹا فریج میں بھی رکھو، تو خراب ہوجاتا ہے۔۔ جانیں گوندھے ہوئے آٹے کو کالا اور خراب ہونے سے بچانے کیلیئے زبیدہ آپا کی آزمائی ہوئی ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔