دھوراجی کے مشہور میمنی دال چاول گھر پر کیسے بنائیں؟ طریقہ میمن شیف نے خود بتا دیا، آپ بھی ٹرائے کریں

دال چاول تو ہم سب کے گھر میں ہی بنتے ہیں، لیکن اسکے ذائقے مختلف ہوتے ہیں کیونکہ ہر کوئی اپنے طرز کی دال بناتا ہے۔ اور جب بات ہو بہترین دال کی تو میمنی دال کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں، میمن لوگوں کے کھانے کراچی میں کافی مقبول ہیں اور لوگ انہیں پسند بھی کرتے ہیں۔تو آج ہم لائے ہیں آپ کیلیئے میمن اسٹائل دال کی ریسیپی، جس کے بعد آپکو دھوراجی جا کے دال کھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی

دال کی ترکیب

ایک کپ چنے کی دال، آدھا کپ مونگ کی اور آدھا کپ مسور کی دال کو دو گھنٹوں کیلیئے بھگا کر رکھ دیں، اسکے بعد ایک دیگچی میں 3 گلاس پانی گرم کر کے اس میں یہ دالیں شامل کریں۔ اب اس میں کٹی ہوئی پیاز 1 عدد بڑی والی، آدھا چمچ ادرک لہسن پیسٹ، 1 چمچ ہلدی، 3 سے 4 ہری مرچ اور 3 تیز پتے ڈال کر 10 سے 15 منٹ کیلیئے ڈھکن ڈھاک کر گلنے کیلیئے چھوڑ دیں درمیانی آنچ پر۔ جب دال گَل جائے تو اسے گھونٹ کر سائیڈ پر رکھ دیں۔

دال کا مصالحہ بنانے کیلیئے

۔ دیگچی میں آدھا کپ تیل گرم کر کے اس میں 1 چھوٹا چمچ زیرہ اور 1 بڑا چمچ ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکا براؤن کریں پھر اس میں ایک بڑا ٹماٹر کٹا ہوا، 1 چمچ دھنیا پاؤڈر، 2 چمچ لال مرچی، آدھا چمچ کٹا ہوا زیرہ اور حسبِ ذائقہ نمک شامل کرکے اسے بھون لیں۔۔ ایک پاؤ لوکی کو چکور ٹکڑوں میں کاٹ کر مصالحے میں ڈالیں اور 2 منٹ پکانے کے بعد اس میں ایک گلاس پانی شامل کرکے درمیانی آنچ پر ڈھکن لگا کر پکنے دیں تاکہ لوکی گل جائے

دال اور مصالحے کو مکس کرنا

۔ جب لوکی گل جائے اور پانی سوکھ جائے تو اس مصالحے کو دال میں ڈال کر مکس کرلیں، یہ دال کیونکہ تھوڑی کھٹی ہوتی ہے اسلیئے ہم آدھا کپ املی کا پانی اسمیں ڈالیں گے اور ایک چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر ۔ 5 منٹ درمیانی آنچ پر ڈھک کے دال کو پکائیں کہ وہ تھوڑی گاڑھی ہوجائے پھر چولہا بند کردیں

تڑکے کیلیئے

گرم تیل میں 4 سے 5 موٹی لال مرچ اور آدھا چمچ پسی لال مرچ ڈال کے 2 منٹ پکائیں پھر دال پر تڑکا لگادیں
مزیدار میمنی اسٹائل دال چاول تیار ہیں اسے سلاد چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں

Dhora Je Dal Chawal

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dhora Je Dal Chawal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dhora Je Dal Chawal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   1755 Views   |   22 Sep 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

دھوراجی کے مشہور میمنی دال چاول گھر پر کیسے بنائیں؟ طریقہ میمن شیف نے خود بتا دیا، آپ بھی ٹرائے کریں

دھوراجی کے مشہور میمنی دال چاول گھر پر کیسے بنائیں؟ طریقہ میمن شیف نے خود بتا دیا، آپ بھی ٹرائے کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دھوراجی کے مشہور میمنی دال چاول گھر پر کیسے بنائیں؟ طریقہ میمن شیف نے خود بتا دیا، آپ بھی ٹرائے کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔