آواز سے ہی درد جھلک رہا۔۔ میرا سیٹھی کی طلاق کتنے سال پہلے ہوئی؟ ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف پر صارفین بھی حیران

Mira Sethi Break Silence And Confirms Divorce

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ اور مصنفہ میرا سیٹھی نے حال ہی میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا۔ کچھ ان کہی، محبت صبح کا ستارہ ہے سمیت کئی کامیاب ڈراموں میں عمدہ اداکاری کرنے والی میرا کا تعلق ایک نامور صحافتی گھرانے سے ہے۔ اُن کے والدین پاکستان کے معتبر صحافی اور ٹی وی شخصیات ہیں، جبکہ بھائی علی سیٹھی اپنی گائیکی سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔

میرا سیٹھی نے نومبر 2019 میں طویل رفاقت کے بعد بلال صدیقی سے کیلیفورنیا میں شادی کی تھی۔ لیکن اب اداکارہ نے پہلی بار اس رشتے کے انجام کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ سوشل اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر صحافی صباحت زکریا کو دیے گئے انٹرویو میں میرا نے بتایا کہ وہ مارچ 2023 میں بلال صدیقی سے علیحدہ ہوچکی ہیں۔

انہوں نے بڑے پُرسکون انداز میں کہا،

کچھ ان کہی، کی ریکارڈنگ کے چند ماہ بعد میری طلاق ہو گئی۔ یہ تقریباً ڈھائی سال پہلے کی بات ہے۔ اُس وقت میری زندگی میں ایک نازک مگر مضبوط مرحلہ تھا۔ خوش قسمتی سے ڈرامے کا کام میرے لئے سہارا بن گیا۔ میں ہر صبح سیٹ پر جاتی اور اپنا دل مصروف رکھتی۔ ظاہر ہے سجل، احمد صاحب اور ندیم بیگ سب حقیقت جانتے تھے، اور انہوں نے مجھے بے حد نرمی اور محبت سے سنبھالا۔

مداحوں اور دوستوں کی جانب سے میرا کے اس حوصلے کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ اُن کی ہمت، سکون اور جرات کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میرا سیٹھی نے ایک مشکل وقت میں جس وقار اور وقوف کے ساتھ خود کو سنبھالا، وہ بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ اور کچھ نے ان کی گفتگو کو محسوس کرتے لکھا، میرا کی آواز میں درد صاف نظر آ رہا ہے۔

Mira Sethi Break Silence And Confirms Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mira Sethi Break Silence And Confirms Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mira Sethi Break Silence And Confirms Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   953 Views   |   21 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 September 2025)

آواز سے ہی درد جھلک رہا۔۔ میرا سیٹھی کی طلاق کتنے سال پہلے ہوئی؟ ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف پر صارفین بھی حیران

آواز سے ہی درد جھلک رہا۔۔ میرا سیٹھی کی طلاق کتنے سال پہلے ہوئی؟ ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف پر صارفین بھی حیران ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آواز سے ہی درد جھلک رہا۔۔ میرا سیٹھی کی طلاق کتنے سال پہلے ہوئی؟ ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف پر صارفین بھی حیران سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts