ڈینگی ایک خطرناک اور جان لیوا مرض ہے جس کا اگر وقت پر علاج نہ کروایا جائے تو بھاری نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ اس وقت پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ شہری اپنی حفاظت خود نہیں کر رہے ہیں اور اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔
وہیں ڈینگی کے بخار کا علاج پپیتے کے پتوں کا عرق بطور تجویز پیش کیا جاتا ہے کہ اس کا عرق ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ لیکن طبی ماہرین نے پپیتے کے پتوں کا عرق مریضوں کے لیے انتہائی خطرناک اور جان لیوا قرار دے دیا ہے۔ وہ کیسے آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق پپیتے کے پتوں میں ڈینگی کے مرض کا کوئی علاج موجود ہی نہیں ہے۔ اس طرح کے ٹوٹکوں سے گریز کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتے کے پتوں کے عرق سے پلیٹلیٹس کی تعداد میں اضافے کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ملتا، بلکہ اس سے سخت ڈائریا کا خدشہ لاحق ہوسکتا ہے جو زیادہ سیریس حالت کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق پپیتے کے پتوں کے رس کا ڈینگی بخار کے علاج میں کوئی کردار نہیں۔
طبی ماہرین اس حوالے سے یہی کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ڈینگی کی بیماری پرانی ہوچکی ہے اور اب ڈاکٹرز کے پاس اس کا جدید طرز کا علاج موجود ہے۔ اس طرح کے اپنے بنائے گئے ٹوٹکوں سے گریز کیا جائے تاکہ کسی کی جان خطرے میں پڑنے سے بچ جائے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Denguea Ke Mareezon Ke Liye Papeeta and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Denguea Ke Mareezon Ke Liye Papeeta to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.